Open Menu

Ghulam Ki Rehayi - Article No. 1101

Ghulam Ki Rehayi

غلام کی رہائی - تحریر نمبر 1101

حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک روز اپنے ایک غلام سے کسی بات پر ناراض ہوگئے ۔ غصے میں آکر آپ نے غلام کو پیٹنا شروع کردیا۔ وہ غلام مار کھا کر بلند آواز سے بلند اللہ تعالیٰ کو پکار پکار کر دہائی دینے لگا مگر حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ برابر اس کو مارتے جاتے تھے ۔

جمعہ 17 فروری 2017

صحابہ کرام رضی اللہ عنہ :
حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک روز اپنے ایک غلام سے کسی بات پر ناراض ہوگئے ۔ غصے میں آکر آپ نے غلام کو پیٹنا شروع کردیا۔ وہ غلام مار کھا کر بلند آواز سے بلند اللہ تعالیٰ کو پکار پکار کر دہائی دینے لگا مگر حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ برابر اس کو مارتے جاتے تھے ۔
غلام نے جب دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کی دہائی دینے پر بھی حضرت مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسے مارتے جارہے ہیں تو اس نے بلند آواز سے حضور نبی کریم ﷺ کی دہائی دینا شروع کردی ۔

(جاری ہے)

غلام کے منہ سے نبی کریم ﷺ کا نام مبارک سنتے ہی حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فوراََاپنا ہاتھ روک لیااور غلام کو مارنا بند کردیا۔ اتفاق سے اسی وقت نبی کریم ﷺ بھی وہاں تشریف لے آئے اور حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا :
اے ابو مسعود (رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) اللہ تعالیٰ کی قسم ! رب تعالیٰ اس سے زیادہ تجھ پر قدرت رکھتا ہے جتنی کہ تو اس غلام پر قدرت رکھتا ہے ۔
حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان سنتے ہی فوراََ اس غلام کو آزاد کردیا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu