Open Menu

Istakhara Karnay Ki Waja - Article No. 1172

Istakhara Karnay Ki Waja

استخارہ کرنے کی وجہ - تحریر نمبر 1172

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین فرماتے ہیں کہ رسول خدا ﷺ نے ہمیں استخارہ کرنا اسی طرح سکھایا جس طرح قرآن کریم کی تعلیم دی ہے۔

جمعرات 8 جون 2017

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین فرماتے ہیں کہ رسول خدا ﷺ نے ہمیں استخارہ کرنا اسی طرح سکھایا جس طرح قرآن کریم کی تعلیم دی ہے۔بندہ کو جب اس پر کامل یقین ہوجاتا ہے کہ تمام کاموں کی بھلائی کسب وتدبیر پر موقوف نہیں ہے بلکہ حق تعالیٰ مشیت ورضا پر موقوف ہے اور ہر نیک دبد اور خیروشراسی کی جانب سے مقدر ہوا ہے اور بندے کو بجز تسلیم ورضا کوئی چارہ کار نہیں ہے تو لامحالہ بندہ اپنے تمام کام اس کے سپرد کرکے اسی کی مدد چاہتا ہے تاکہ تمام افعال واحوال میں نفس کی شرارتوں اور شیطان کی دخل اندازیوں سے محفوظ رہے اور اس کے تمام کام خیروخوبی اور راست روی سے انجام پائیں۔

(جاری ہے)

اس لئے بندہ کے لیے یہی ضروری ومناسب ہے کہ تمام کاموں میں استخارہ کرے تاکہ اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کو ہرزیان ونقصان اور خلل وآفت سے محفوظ رکھے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu