Open Menu

Mulhid Or Benoon Ki Muzzamat - Article No. 1177

Mulhid Or Benoon Ki Muzzamat

ملحد اور بے دینوں کی مذمت - تحریر نمبر 1177

سیدنا داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک ایسے شخص سے بحث کا اتفاق ہوا۔جسے علم سے منسوب کرکے اہل علم خیال کرتے تھے حالانکہ وہ رعونت وتکبر کی کلاہ کا نام علم اور نفسانی پیروی کا نام سنت اورشیطان کی موافقت کا نام ائمہ کی سیرت رکھے ہوئے تھا۔اثنائے بحث میں اس نے کہا

ہفتہ 10 جون 2017

سیدنا داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک ایسے شخص سے بحث کا اتفاق ہوا۔جسے علم سے منسوب کرکے اہل علم خیال کرتے تھے حالانکہ وہ رعونت وتکبر کی کلاہ کا نام علم اور نفسانی پیروی کا نام سنت اورشیطان کی موافقت کا نام ائمہ کی سیرت رکھے ہوئے تھا۔اثنائے بحث میں اس نے کہا۔ملحدین کے بارہ گروہ ہیں ان میں سے ایک گروہ صوفیاء کا ہے۔
میں نے جواب میں کہا اگر ایک گروہ اہل تصوف کا ہے تو باقی گیارہ گروہ تم میں سے ہوں گے۔

(جاری ہے)

مگر ایک گروہ خود کو تم میں کے گیارہ گروہوں کے مقابلہ میں خوب اچھے طریقہ سے محفوظ رکھا سکتا ہے۔
یہ تمام آفت وفساد موجودہ زمانہ کی خرابی کا نتیجہ اور پیداوار ہے۔بلاشک وشبہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے اولیاء اور دوستون کی ایک جماعت کو مخلوق سے چھپا کررکھا ہے اور خلق کو ان کی خاطر اس سے جدا رکھا ہے۔شیخ المشائخ حضرت علی ابن بندارصیرفی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا خوب فرمایا ہے:
”دلوں کا فساد زمانہ اور اہل زمانہ کے فساد کے اعتبار پر ہے۔“

Browse More Islamic Articles In Urdu