- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Noor Ism Ul Husna - Article No. 1053
نور اسم الحسنی - تحریر نمبر 1053
اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں پس تم ان ناموں سے اُسے پکارو
ہفتہ 3 ستمبر 2016
ڈاکٹر افتخار وارث :
(جاری ہے)
چنانچہ اُسے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے اور بیشتر اسکے کہ اُس کی فناء کا وقت آجائے ، اُسے اپنی تمام زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت میں گزارنی چاہئے۔
اطاعت میں حقوق العباد آجاتے ہیں اور عبادات میں تمام وہ عبادتیں جو انسان کرسکتا ہے جنہیں حقوق اللہ بھی کہا جاسکتا ہے۔ انسان کو حقوق اللہ العباد میں توازن رکھنے کا حکم ہے۔ جب سب کچھ فناء ہو جائے اور وہ اللہ کے سامنے پیش ہوں گے تو سب کی بابت اُن سے پوچھا جائے گا۔ لہٰذا یہ اسم مبارک انسان کو ہر قدم اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اٹھانے کادرس دیتا ہے۔ یہ اسم جلالی ہے، اسکے اعداد 801 ہیں اور اسکے مقرب فرشتے کانام ابدائیل ہے۔ اسکے تحت 4افسر فرشتے مقرر ہیں۔ ہرافسر فرشتہ 801 صفوں کا مالک اور حکمران ہے اور ہر صف میں 801 فرشتے موجود ہیں۔ اس اسم کے فوائد درج ذیل ہیں۔مادی محبت کا خاتمہ :
یادالٰہی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ما ودولت اولاد دنیاوی اشیاء ہیں۔ قرآن عظیم الشان میں تو ان چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے فتنہ قراردیا ہے۔ جب تک انسان ان تمام چیزوں کی محبت اپنے دل سے نکال نہیں دیتا، اُس وقت تک اُسے اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب نہیں ہوسکتی۔ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اُسکے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہواور غیر اللہ اسکے دل سے نکل جائے تو وہ اسم پاک یَاآخر کواول وآخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ 111 دن پڑھے۔ پڑھنے کے بعد دونفل شکرانے کے ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں کھانا تقسیم کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اُس کادل حب الٰہی سے معمور ہوتا چلاجائے گا۔ جس اسم کی بدولت انسان پر مہربانی اور کرم ہوا ہو، اُس اسم مبارک کوہمیشہ پڑھتے رہنا چاہئے۔ پڑھنے کی تعداد مقرر نہیں جتنا پڑھ سکے ضرور پڑھے۔
خاتمہ بالخیر:
ہر مسلان کی یہ آروز ہوتی ہے کہ اُس کاخاتمہ ایمان پر ہو۔ اسکے لئے وہ ساری زندگی دعائیں کرتا رہتا ہے، اگر کوئی شخص یقین اور ایمان کے ساتھ اپنا خاتمہ بالخیر چاہتا ہوتو وہ اسم پاک یَاآخر کو روزانہ اول وآخر 7مرتبہ درودپاک کے ساتھ 900 مرتبہ 40دن تک پڑھے۔ عمل پورا ہونے کے بعد دونفل حاجت پڑھ کر اپنے خاتمہ بالخیر کی دعاکرے۔ پھر ساری زندگی اسم پا ک یاآخر کو 33مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ انشاء اللہ خاتمہ بالخیر ہوگا۔ جب اس دنیا سے جائے تو حالت ایمان پر جائے گا۔
سفر میں سلامتی کا عمل :
کوئی شخص سفر پرجارہا ہواور وہ چاہتا ہو کہ اُس کا سفر وسیلہ ظفر بنے اور وہ خیروعافیت سے اپنے گھر واپس آجائے تو وہ سفر پر جانے سے ایک دن پہلے اسم پاک یَاآخر کو بعدازنماز عشاء اول وآخر 9مرتبہ درود پاک کے ساتھ 801 مرتبہ پڑھے اور سفر پر چلاجائے۔ دوران سفر اس اسم کو بلا تعداد پڑھنا مسافر کی سلامتی اور سفر میں آسانیاں پیداکرتا ہے۔ سفر پرجانے والے کواپنے اہل خانہ کی بھی فکر ہوتی ہے لہٰذا جب وہ رات کو سفر پرجانے سے ایک دن قبل یہ وظیفہ کررہا ہوتو اُس کے بعد دعا میں اپنے اہل خانہ اور گھر کی سلامتی مانگ لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اول تو اُس کا سفر انتہائی آسانی سے کٹ جائے گا اور دوسرے اُس کے اہل خانہ تمام تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔
حصول عزت :
ہر شخص دنیا میں عزت کا طلبگار ہے، اُسے یہ بات انتہائی اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہئے کہ عزت اور ذلت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ کی مرضی کے بغیر نہ تو کوئی کسی کو ذلیل کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی عزت دے سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پکارنا چاہئے اُس ذات کو جواُس کی مالک ہے۔ پیرفضل شاہ قادری قلندری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ ہرشخص اُس کی عزت کرے تو وہ بعد ازنمازعشاء اسم مبارک یَاآخِرکو 900 مرتبی اول وآخر 11مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ اس کے بعد تاعمر اسم پاک یَاآخر کو 41 باروزانہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اسکی عزت بحال ہوگی اور ہرچھوٹا بڑا انسان اُس کے ساتھ عزت سے پیش آئے گا۔
دشمن پر غلبہ کاعمل :
جس کو اپنی جان کا خدشہ ہوتو چاہئے کہ وہ اسم پاک یَاآخر کو بعدازنماز عشاء اول وآخر 11مرتبہ درود پاک کے ساتھ 2100 مرتبہ روزانہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دشمن کے ظلم سے بچنے کی دعاکرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دشمن نہ صرف نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہے گا بلکہ مغلوب ہوکر ظلم سے باز آجائے گا۔
علاج یرقان :
یرقان کا مرض بہت عام ہے ، ہرتیسرا شخص اس کا شکار ہے۔ اکثر علاج معالجہ سے فائدہ نہیں ہوتا کہ کیونکہ شفاء اللہ کے پاس ہے۔ جب تک اللہ نہ چاہے شفا حاصل نہ ہوگی۔ جومریض یرقان میں مبتلا ہو (یرقان کی تمام اقسام کیلئے ) وہ اسم پاک یَاآخر کو اول 7مرتبہ درود پاک کے ساتھ 4100 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور سارا دن وہ پانی مریض کو پلایا جائے۔ پانی کم ہو جائے تو اُس میں مزید پانی ملایاجاسکتا ہے یہ عمل 21دن تک کرنے سے یرقان سے شفاء یابی کاکوئی نہ کوئی ذریعہ بن جائے گا اور مریض جو بھی علاج کرائے گا، اللہ تعالیٰ اُس میں تاثیر پیداکردے گا۔
یاآخر کاعمل ونقش :
جو شخص اسم پاک یَاآخر کا عامل بنان چاہے وہ اسم پاک یَاآخر کو نماز کی جگہ پربیٹھ کر وقت مقرر پرروزانہ اول وآخر مرتبہ درود پاک کے ساتھ روزانہ 6000 مرتبہ 40دن پڑھے۔ عمل پورا ہونے پر دونفل شکرانہ ادا کرکے بچوں میں شیرینی تقسم کرے۔ انشاء اللہ اس اسم کا عامل بن جائے گا۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi