Open Menu

Syedna Abu Bakr Siddiq R.a Ke Aqaid - Article No. 1360

Syedna Abu Bakr Siddiq  R.a  Ke Aqaid

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عقائد - تحریر نمبر 1360

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہجرت کے وقت نبی پاکﷺ جب آرام فرما کر اُٹھے اور پوچھا ابھی چلنے کا وقت نہیں ہوا تو میں نے عرض کیا وقت ہوچکا ہے

جمعرات 11 جنوری 2018

زمین کا سراقہ کے گھوڑے کو پکڑلینا:
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہجرت کے وقت نبی پاکﷺ جب آرام فرما کر اُٹھے اور پوچھا ابھی چلنے کا وقت نہیں ہوا تو میں نے عرض کیا وقت ہوچکا ہے تو ہم سورج ڈھلنے کے بعد چل پڑے اوردیکھا کہ پیچھے سراقہ آرہا ہے میں نے عرض کیا۔دشمن آگیا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”ابو بکر غم نہ کر کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے“
نبی کریم ﷺ نے سراقہ کے لیے دعا فرمائی تو اس کا گھوڑا سخت زمین میں پیٹ تک دھنس گیا،یہ دیکھ کر سراقہ نے کہا۔

”میں جان گیا ہوں کہ یہ آپ دونوں کی دعا کی وجہ سے ہوا ہے اب آپ میرے حق میں دعا فرمائیں“
میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ پیچھے آنے والوں کو واپس لوٹا ؤں گا۔

(جاری ہے)

تو نبی پاکﷺ نے اس کے لئے دعا فرمائی تو اس کا گھوڑا زمین سے نکل آیا۔پھر وہ واپس ہوگیا اور جو اس کو آنے والا ملتا سراقہ کہتا میں اس طرف سے ہوا ٓیا ہوں ادھر نہیں ہیں وہ سب کو واپس لوٹا تا رہا۔


عقیدہ: زمین پر بھی نبی پاکﷺ کی حکومت ہے اور زمین نے ان کے حکم کی تعمیل کی سراقہ بھی جان گیا کہ واقعی یہ اللہ کے نبی ہیں تب تو اس نے کہا تھا میرے گھوٹے کا زمین میں دھنس جانا یہ آپﷺ کی دعا کی وجہ سے ہے اور اس نے عرض کیا کہ مجھے اس مشکل اور پریشانی سے نجات دلانے کی دعا فرمائیں تو آپ ﷺ کی دعا سے زمین نے اس کو چھوڑدیا امام اہل سنت الشارہ احمد رضا خاں بریلوی رحمة اللہ علیہ نے اسی لئے فرمایا ہے ۔
”وہی نور حق وہی ظل رب ہے انہیں کا سب ہے انہیں سے سب“
”نہیں ان کی ملک میں آسماں کہ زمین نہیں کے زماں نہیں“

Browse More Islamic Articles In Urdu