Open Menu

Syedna Ome Jundab R.a - Article No. 1481

Syedna Ome Jundab R.a

سیدتنا اُمّ جندب رضی اللہ عنہا کا عقیدہ - تحریر نمبر 1481

اچانک دیکھا کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیکر حاضر ہوئی جوکہ گونگا اور دیوانہ تھا اور عرض کیا یارسول اللہ ! میرے اس بیٹے کو تکلیف ہے۔ اور یہ بولتا بھی نہیں۔یہ سن کر نبی پاک ﷺ نے فرمایا

جمعہ 19 جنوری 2018

گونگا اور دیوانہ بچہ تندرست ہوگیا:
حضرت اُمّ جندب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمرہ عقبہ کے پاس دیکھا آپ ﷺ نے کنکریاں ماریں۔ لوگوں نے بھی کنکریاں ماریں۔ اچانک دیکھا کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیکر حاضر ہوئی جوکہ گونگا اور دیوانہ تھا اور عرض کیا یارسول اللہ ! میرے اس بیٹے کو تکلیف ہے۔
اور یہ بولتا بھی نہیں۔یہ سن کر نبی پاک ﷺ نے فرمایا: ایک پیالے میں پانی لاؤ ۔ وہ پتھر کے پیالے میں پانی لیکر حاضر ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے اس میں کلی کی اور دعا فرمائی اور فرمایا لے جاؤ۔ اور یہ پانی اس بچے کو پلاؤ اس سے اسے غسل دو۔ وہ عورت جارہی تھی تو میں بھی اس کے پیچھے ہوگئی اور اسے کہا اس پانی میں سے مجھے تبرک دو۔ اس نے مجھے بھی پانی دیا۔

(جاری ہے)

میں نے وہ پانی اپنے بیٹے عبداللہ کو پلایا تو اس بچے نے بہترین زندگی گذاری ۔ پھر اس عورت سے بھی ملی۔ اور پوچھا ۔ تو اس نے بتایا میرا بیٹا بالکل تندرست ہوگیا ہے اور ایسا ہوا کہ اس سے بہتر کوئی لڑکا نہ ہوسکا اور وہ سب سے زیادہ عقل مند ہوگیا۔
عقیدہ: صحابہ کرام علیہم الرضوان کو مصیبت اور پریشانی آتی تو وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوتے اور اس کے حل کے لئے عرض کرتے۔ تو ان کی مشکل حل ہوجاتی۔

Browse More Islamic Articles In Urdu