Open Menu

Syedna Yaella Mara Saqfi R.a Ka Aqeeda - Article No. 1659

Syedna Yaella Mara Saqfi R.a Ka Aqeeda

سیدنا یعلیٰ بن مرہ ثقفی رضی اللہ عنہ کا عقیدہ - تحریر نمبر 1659

ہم آپﷺ کے ساتھ جارہے تھے ایک اونٹ کے پاس سے گذرے جس سے کھیت کو پانی دیا جارہا تھا جب اونٹ نے نبی پاکﷺ کو دیکھا تو وہ چیخا اور اپنی گردن آپﷺ کے سامنے بچھادی

جمعرات 8 فروری 2018

اونٹ کا بارگاہ نبوی ﷺ میں التجا کرنا
سیدنا یعلیٰ بن مرہ ثقفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے تین چیزیں دیکھیں ایک یہ کہ ہم آپﷺ کے ساتھ جارہے تھے ایک اونٹ کے پاس سے گذرے جس سے کھیت کو پانی دیا جارہا تھا جب اونٹ نے نبی پاکﷺ کو دیکھا تو وہ چیخا اور اپنی گردن آپﷺ کے سامنے بچھادی تو نبی پاکﷺ کھڑے ہوگئے اورفرمایا۔

اس اونٹ کا مالک کہاں ہے؟مالک حاضر ہوگیا آپﷺ نے فرمایا یہ اونٹ میرے ہاتھ فروخت کروگے اس نے عرض کیا حضور ہم یہ آپﷺ کو ہنہ کرتے ہیں لیکن یہ ایسے گھر والوں کا ہے جن کے پاس سوائے اس کے اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے فرمایا جو تو نے کہا درست ہے۔
”لیکن اس اونٹ نے تیری شکایت کی ہے کہ کام زیادہ لیتے ہو اور چارہ کم دیتے ہو اس سے اچھا سلوک کرو“
عقیدہ:جانور بھی نبی پاکﷺ کو پہنچانتے ہیں اور ان کی بارگاہ میں اپنی مشکلات پیش کرتے ہیں اور حضور ﷺ ان کی بولیاں جانتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی مشکل کشائی اور حاجت روائی کی ان کو طاقت اور قوت عطا فرمائی ہے۔

(جاری ہے)


”بے یارو مددگار جنہیں کوئی نہ پوچھے“
”ان کا تمہیں یارومددگار بنایا“
جو لوگ نبی پاکﷺ کو مشکل کشا اور حاجت روا باذن اللہ نہیں مانتے وہ تو جانوروں سے بدتر ہیں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu