- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Musa 1300 Qabl Maseeh - Article No. 960
موسیٰ علیہ السلام (1300قبل مسیح) - تحریر نمبر 960
ایک ہی صدی کے بعد ( حضرت ) محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ علیہ السلام کو ایک سچا پیغمبر تسلیم کیا اور اسلام کے فروغ کے ساتھ موسیٰ علیہ السلام بھی بشمول مصر تمام مسلم دنیا میں ایک قابل تحسین شخصیت بن گیا۔۔۔
پیر 28 ستمبر 2015
تاریخ میں غالبا عظیم عبرانی پیغمبر موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ کسی دوسرے شخص کی اس قدر وسیع پیمانے پر پذیرائی نہیں ہوئی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت اور پیروکاروں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے ۔ یہ امر ترین قیاس ہے کہ تیرھویں صدی میں جب ریمس دوم جو ایک رائے کے مطابق آکسوڈس شہر میں فرعون تھا اور 1237قبل مسیح میں فوت ہوا ‘ موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ہوئی تھی ۔ اپنی زندگی کے دوران جیسا کہ کتاب آکسوڈس سے واضح ہے عبرانیوں کے لیے محترم رہا ۔ 500ء تک اس کی شہرت عیسائیت کے ساتھ ساتھ یورپ بھر میں پھیل گئی ۔ ایک ہی صدی کے بعد ( حضرت ) محمد ﷺ نے موسیٰ علیہ السلام کو ایک سچا پیغمبر تسلیم کیا اور اسلام کے فروغ کے ساتھ موسیٰ بھی بشمول مصر تمام مسلم دنیا میں ایک قابل تحسین شخصیت بن گیا۔
(جاری ہے)
آج بتیس صدیوں کی مدت کے بعد موسیٰ علیہ السلام یہودیوں ، عیسائیوں اور مسلمانوں کے لیے ایک سا مقدس ہے جبکہ لاادریوں ( Agnostics) کی ایک بڑی مقدار بھی اسے عزت دیتی ہے جدید نظام ابلاغ عامہ کا بھلا ہو کہ آج ہم ماضی کی نسبت کہیں زیادہ بہتر انداز میں اس کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں ۔
موسیٰ علیہ السلام کی اس قدر شہرت کے باوجود اس کی زندگی کے متعلق ہمیں معتبر معلومات حاصل نہیں ہیں ۔ یہ قیاس کیا جاتا ہے ( جسے بیشتر علماء درست تسلیم نہیں کرتے ) کہ موسیٰ علیہ السلام مصری باشندہ تھا جبکہ اس کا نام عرانی نہیں بلکہ مصری ہے ۔ ( اس کا مطلب بچہ یا بیٹا ہے اور متعدد معروف فراعنہ مصر کے نام کا حصہ بھی ہے ) عہد نامہ قدیم کی موسیٰ سے متعلق حکایات پر اعتماد کرنا مشکل ہے وہ بے شمار معجزات پر مبنی ہیں جیسے جلتی ہوئی راکھ کی حکایات یا موسیٰ علیہ السلام کا اپنے عصاکو سانپ میں بدل دینا۔ یہ اپنی نوعیت میں معجزات ہیں مثلاََ ہر بات ماننے کے لیے آپ کا خوش اعتقاد ہونا ضروری ہے کہ موسیٰ علیہ السلام جو آکسوڈس دور میں چور اسی برس کا تھا مزید چالیس برس تک عبرانیوں کو لیے صحرا میں مار ا مارا پھر تا رہا بلاشبہ ہمیں یہ جاننے کی خواہش ہے کہ ان تمام اسطور ریات کے بوجھ تلے دبے جانے سے پہلے موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے اصل کوائف کیا تھے۔
متعدد احباب نے طاعون کی دس باؤں اور بحیرہ احمر کو عبور کرنے سے متعلق انجیل کی کہانیوں کی فطری توضیحات پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تاہم موسیٰ علیہ السلام سے متعلق عہد نامہ قدیم کی بیشتر معروف حکایات اسطوریاتی (Mythological) ہیں ۔جن کی دیگر قوموں کی اسطوریات سے گہری مماثلت ہے ۔ مثال کے طورپر موسیٰ علیہ السلام اور دلدلی گھاس والی حکایت کی باہلی اسطورہ سے حیرت انگیز طور پر گہری مماثلت موجود ہے جو عظیم عکادی بادشاہ سارگون سے متعلق ہے اور جس کا دور حکومت 2360سے 2305قبل مسیح بنتا ہے۔
عمومی طور پر موسیٰ سے تین اہم کارنامے منسوب کیے جاتے ہیں ۔ اول اسے ایک سیاسی شخصیت کے طور پرپیش کیا جاتا ہے جس نے عبرانیوں کی مصر سے آکسوڈس تک رہنمائی کی ۔ اس حوالے سے کم ازکم یہ امرتو واضح ہے کہ اسی کے سریہ سہرا بندھنا چاہیے دوئم انجیل کی پہلی پانچ کتابوں ( جینس “آکسوڈس “ لیویٹی کس “ نمبرز “ اور ڈیوونومی “) کی تصنیف اسی سے منسوب کی جاتی ہے ۔ انہیں موسیٰ علیہ السلام کی پانچ کتب کا نام بھی دیا جاتا ہے ۔ یہ یہودیوں کی توریت کی تشکیل کرتی ہیں ان کتابوں میں موسوی شریعت کا بیان ہے جو قوانین کا مجموعہ ہے ۔جنہوں نے انجیل کے دور میں یہودیوں کے کردار کی نگرانی کی اور جن میں ہی احکامات عشرہ شامل ہیں ۔ ان کے بے انتہا اثرات کے پیش نظر جو توریت نے من حیث المجموع اور دس احکامات بالخصوص لوگوں پر مرتب کیے ان کے مصنف کو ایک عظیم اور بے انتہا متاثر کن فرد تصور کیا جاسکتا ہے ۔ تاہ، انجیل کے متعدد علماء کا متفقہ خیال ہے کہ موسیٰ علیہ السلام اکیلا ان تما کتابوں کا مصنف نہیں تھا ۔ واضح طور پر یہ کتابیں ایک سے زائد مصنفین کی قلمی کاوش کا نتیجہ ہیں جبکہ اس جملہ مواد کا بیشتر حصہ تو موسیٰ علیہ السلام کی موت کے بعد ضابطہ تحریر میں لایا گیا ۔ ایسا ممکن ہے کہ موسیٰ نے رائج عبرانی رسوم کی تربیت وتدوین یا عبرانی قوانین وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہو تاہم ہمارے پاس واقعتا کو ئی ایسا پیمانہ نہیں ہے جس سے اس کے قد کاٹھ کا تعین کیا جا سکے۔
سوم بیشتر لوگ موسیٰ کو یہودی وحدانیت کا بانی قرار دیتے ہیں ۔ ایک اعتبار سے ایسے دعویٰ کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ موسیٰ علیہ السلام سے متعلق ہماری تمام معلومات کا واحد منبع عہد نامہ قدیم جبکہ عہد نامہ قدیم میں بین اور غیر مبہم انداز میں ابراہیم کو واحدانیت کے فلسفہ کا بانی قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم یہ واضح ہے کہ اگر موسیٰ علیہ السلام نہ ہوتا تو یہودی وحدانیت دم توڑدیتی ۔ اس نے اس کے تحفظ اور اگلی نسلوں تک اس کے انتقال میں ایک بنیادی کردار ادا کیا اسی حقیقت پر اس کی اہمیت کی بنیاد قائم ہے ۔ جبکہ دنیا کے دو عظیم مذاہب عیسائیت اور اسلام دونوں یہودی وحدانیت کے ہی پروردہ ہیں ایک سچے خدا کا تصور جس پر موسیٰ علیہ السلام کا ایسا گہرا اعتقاد تھا اسی کے سبب دنیا کے بڑے حصے میں مقبول ہوا۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اٹھارہ ذی الحج شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
Shahadat Hazrat Usman RA
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی
Sikhaye Kis Ne Ismail Ko Adaab e Farzandi
پیکر تسلیم و رضا سیّدنا ابراہیم علیہ السلام
Pekar Tasleem o Raza Syedna Ibrahim AS
پیارے آقاحضرت محمد ﷺکا حلیہ مبارک اور پیاری باتیں !
Piyare Aaqa Hazrat Mohammad SAW Ka Huliya Mubarak
اپنے پیارے نبی پاک ﷺ کی پاکیزہ زندگی میں ڈھل جا ئیں !
Apne Piyare Nabhi Pak SAW Ki Pakeeza Zindagi Main Dhaal Jayeen
حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ تعالی عنہ
Hazrat Saad Bin Rabi RA
حضرت محمد ﷺ کی پاکیزہ زندگی اور آپ ﷺ آخری نبی
Hazrat Mohammad SAW Ki Pakeeza Zindagi
شریکِ حیات کو کیسے خوش رکھیں
Shareek e Hayat Ko kaise Khush Rakhain
معجزہ شق القمر
Mojza shaq ul qamar
حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔ قسط نمبر 1
Hazrat Ali RA
ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
Umm Mul Momnin Hazrat Ayesha Siddiqua RA