ایک خاتون


جمعہ مارچ

ایک خاتون نے ایک ماہر نفسیات سے رابطہ قائم کیا اور اپنی ذہنی پریشانیوں کا علاج چاہا۔ اس کے حالات جان کر اور دیگر باتوں کے علاوہ ماہر نفسیات نے فیصلہ کیا کہ اس خاتون کے خوابوں کا تجزیہ کیا جائے۔ چنانچہ ہر روز وہ خاتون اس ماہر نفسیات کے پاس آتی اور گزشتہ شب کے خوابوں کی تفصیلات بتائی جن کا وہ معالج تجزیہ کرتا او اس کی ذہنی الجھنوں کو دور کرنے کا حل سوچتا۔

(خبر جاری ہے)

ایک دن وہ خاتون اس ماہر نفسیات کے پاس پہنچی تو بتایا کہ گزشتہ شب تو اس نے کوئی خواب ہی نہیں دیکھا۔ اس پر معالج نے قدرے ناپسندیدگی کے لہجے میں کہا۔ ”دیکھئے خاتون! اگر آپ اپنا ہوم ورک کر کے نہیں آئیں گی تو میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکوں گا۔“




متعلقہ عنوان

مزاح

متفرق مزاح