Doctor - Article No. 440

ڈاکٹر - تحریر نمبر 440

Fahad Shabbir فہد شبیر

ایک آدمی عینک لگوانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گیا ڈاکٹر نے اسے کرسی پر بٹھایا اور تقریباً دس فٹ کے فاصلے پر ایک کارڈ اس کے سامنے رکھ کر پوچھا:”کیا آپ اس کارڈ کے حروف پڑھ سکتے ہیں؟“۔ اس آدمی نے جواب دیا:”جی نہیں ڈاکٹر صاحب !“۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے کارڈ مریض کے اور قریب لاتے ہوئے کہا:”کیا اب یہ حروف پڑھ سکتے ہیں؟“۔ مریض نے جواب دیا:”جی نہیں بالکل نہیں“۔ ڈاکٹر بہت جھنجھلایا اور کارڈ مریض کی آنکھوں کے سامنے رکھ کے بولا:”اور اب ۔؟“۔ مریض نے جواب دیا:”ڈاکٹر صاحب! میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ میں نہیں پڑھ سکتا کیونکہ میں ان پڑھ ہوں“۔

Browse More Urdu Jokes