Doctor - Article No. 754

ڈاکٹر - تحریر نمبر 754

ایک ڈاکٹر پاگل خانے کا معائنہ کر رہا تھا۔ تمام پاگل منہ سے گاڑیوں کی طرح آواز نکال رہے تھے کبھی کبھی کوئی اٹھ کر کمرے کا چکر بھی لگانا اور پھر کسی سے ٹکرا کر کہتا کہ ایکسیڈنٹ ہوا ہے لیکن ایک پاگل خاموش بیٹھا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ تم کیوں گاڑی نہیں چلاتے؟ اس پاگل نے کہا۔ میں کوئی پاگل ہوں؟ ڈاکٹر نے کہا ”اچھا تو تم سیانے ہو ٹھیک ہے میں تمہیں پاگل خانے سے آزاد کرتا ہوں جاوٴ گھر چلے جاوٴ۔ یہ سن کر وہ پاگل اٹھا اور ”بوم‘ بوم“ کی آواز نکال کر بولا۔”ڈاکٹر صاحب! اگر آپ کا گھر راستے میں ہے تو آپ کو ڈراپ کرتا چلوں؟“

Browse More Urdu Jokes