Hotel Ke Manager - Article No. 1016

ہوٹل کے مینجر - تحریر نمبر 1016

ہوٹل کے مینجر نے ایک ویٹر کو بلایا اور پوچھا۔ ”تمہاری میز نمبر پانچ والا گاہک ایک دم اٹھ کر تیزی سے باہر کیوں چلا گیا؟“ سر! اس نے کبابوں کا آرڈر دیا تھا۔“ ویٹر بتانے لگا۔ ”میں نے اسے بتایا کہ قیمہ ختم ہو گیا ہے اس لئے کباب تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ کچھ انتظار کر لے تو میں تازہ قیمہ تیار کروا کر کباب بنوا دیتا ہوں۔ اس نے کہا کہ وہ انتظار کرے گا۔ میں کچن میں گیا تو وہاں آپ کا کتا دروازے کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ میرا پاوٴں غلطی سے اس کی دم پر پڑ گیا۔ اس پر اس نے اس زور سے چیخ ماری کہ گاہک تیزی سے اٹھ کر چلا گیا۔

Browse More Urdu Jokes