Malik Makaan - Article No. 1108

مالک مکان - تحریر نمبر 1108

مالک مکان کرائے دار سے کرایہ لینے آیا تو کرائے دار نے جملہ شکایات میں سے ایک اہم شکایت کی طرف مالک کی توجہ مبذدل کراتے ہوئے کہا۔ ”جناب! بڑے کمرے کا شہتیر رات کے وقت کڑ کڑ کی آوازیں نکالتا ہے براہ مہربانی فرما کر شہتیر بدلوا دیں۔

(جاری ہے)

“ مالک مکان نے کرایے دار کی بات کاٹتے ہوئے کہا ”آپ گھبراےئے مت یہ شہتیر اللہ کی عبادت کرتا ہے‘ آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کہ گھر میں برکت رہتی ہے۔“ کرائے دار نے برجستہ جواب دیا۔ ”جناب! مجھے تو خدشہ ہے کہ جوش عبادت میں اتنی تڑپ نہ پیدا ہو جائے کہ کہیں یہ سجدے میں آ جائے۔“

Browse More Urdu Jokes