Berra Manager Se - Article No. 396

بیرا مینیجر سے - تحریر نمبر 396

Fahad Shabbir فہد شبیر

اونچے ہوٹل میں عمدہ اور قیمتی کھانا کھانے کے بعد ایک شخص نے بل ادا کرنے سے انکار کر دیا اور کہنے لگا ” میری جیب میں تو ایک پیسہ بھی نہیں ہے“۔ یہ سن کر بیرا منیجر کے پاس پہنچا اور تمام حقیقت سے آگاہ کر دیا منجیر کو بہت غصہ آیا اور اس نے آکر اس شخص کی اچھی خاصی پٹائی کر ڈالی مار کھانے کے بعد وہ شخص دروازے کی طرف جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

کہ بیرے نے آگے بڑھ کر دو مُکے اور جڑدےئے۔ منیجر نے بیرے کوڈانٹتے ہوئے کہا: ” جب میں مار چکا تھا تو تمھیں ارنے کی کیا ضرورت تھی؟“۔ بیرے نے جواب دیا: ”جناب! آپ نے تو اپنا بل وصول کر لیا مگر میں اپنی ٹپ کیسے چھوڑ دیتا“۔

Browse More Urdu Jokes