Nafsiyat - Article No. 812

نفسیات - تحریر نمبر 812

ایک نوجوان اپنے نفسیاتی تجزےئے کے لئے ماہر نفسیات کے پاس پہنچا۔ ماہر نفسیات نے اس کے سامنے کاغذ پر ایک چکور خانہ بنایا اور پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ نوجوان نے جواب دیا‘ لڑکی … ماہر نفسیات نے ایک سیدھی لکیر کھینچی اور پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ نوجوان نے جواب دیا‘ لڑکی … نفسیات داں نے کاغذ پر ایک دائرہ بنایا اور پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ ”لڑکی…“ نوجوان نے جواب دیا۔

(جاری ہے)

ماہر نفسیات گہرا سانس لے کر بولا۔”میاں صاحبزادے! تمہارے ذہن پر فطری تقاضوں کا غلبہ ہے‘ بہتر ہے کہ تم شادی کر لو۔“ نوجوان بُرا منہ بنا کر بولا۔ ”آپ اتنی فحش تصویریں بنا رہے ہیں … آپ کا کیا خیال ہے‘ کیا ایسی تصویریں دیکھ کر بھی مجھے لڑکی کا خیال نہیں آنا چاہئے؟“۔

Browse More Urdu Jokes