School - Article No. 961

سکول - تحریر نمبر 961

ارشد میاں سکول لیٹ پہنچے تو ان کی ٹیچر نے وجہ پوچھی۔ ارشد میاں بولے۔ ”امی بیمار تھیں‘ انہیں ہسپتال لے جانے کی تیاری ہو رہی تھی۔ مجھے اپنانا ناشتہ خود بنانا پڑا اس لئے دیر ہو گئی۔“ ٹیچر ذرا تشویش زدہ ہو کر بولیں۔

(جاری ہے)

”تمہاری امی کو کہیں چھوٹ کی بیماری نہ ہو‘ تمہاری وجہ سے وہ بیماری ہمیں بھی لگ سکتی ہے۔ فوراً گھر جاوٴ اور کل اس کے بارے میں اچھی طرح پوچھ کر کلاس میں آنا۔“ دوسرے روز ارشد میاں نے کلاس روم میں آ کر ٹیچر کو بتایا۔ ”امی کہہ رہی تھیں کہ اگر آپ شادی شدہ نہیں ہیں تو یہ بیماری آپ کو نہیں لگ سکتی کیونکہ میرا چھوٹا بھائی پیدا ہوا ہے۔“

Browse More Urdu Jokes