شکاری


منگل فروری

ایک شکاری کو اپنے نشانے پر بڑا زعم تھا‘ ایک دن شکار کے موقعے پر اس کے ساتھیوں نے اس کے نشانے کی آزمائش کے لئے ایک اڑتے ہوئے باز کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ ”اگر تم واقعی اتنے بڑے نشانچی ہو تو اس باز کا شکار کر کے دکھاوٴ۔“ ”یہ بھی کوئی مشکل ہے۔

(خبر جاری ہے)

“ یہ کہتے ہوئے شکاری نے باز کا نشانہ لے کر فائر کر دیا‘ شو مئی قسمت نشانہ خطا ہو گیا لیکن شکاری اپنی ڈھٹائی سے باز نہ آیا‘ کہنے لگا۔ ”دوستو! یہ پہلا موقعہ ہے کہ مرا ہوا باز بھی اڑ رہا ہے۔“




متعلقہ عنوان

مزاح

متفرق مزاح