Ghorr Dorrr Pe Tex Buht Zrori Tha - Article No. 2142

Ghorr Dorrr Pe Tex Buht Zrori Tha

گھوڑ دوڑ پر ٹیکس بہت ضروری تھا! - تحریر نمبر 2142

جناب والا!آپ نے گھوڑدوڑ کے ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ سینما کے ٹکٹوں پر جو ٹیکس لگایا ہے اس سے لوگوں کو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ آپ گھوڑے گدھے میں فرق نہیں کرتے سینما وقت کی اہم ضرورت ہے

جمعرات 14 دسمبر 2017

گھوڑ دوڑ پر ٹیکس بہت ضروری تھا!
حضور !والا آپ نے گھوڑدوڑ کے ٹکٹوں پر جو ایک روپیہ ٹکٹ ٹیکس لگایا ہے اس کا ہم فلم ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن والے تہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں بلکہ گزارش کریں گے کہ یہ کم ہے یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ یہاں گھڑ دوڑہو بلکہ اس لیے کہ یہاں فلمیں بنائی جائیں اور لوگوں کو دکھائی جائیں تاکہ ان میں دشمن کو للکارنے اور بڑھک مارنے کی اہلیت پیدا ہو،جناب والا!آپ نے گھوڑدوڑ کے ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ سینما کے ٹکٹوں پر جو ٹیکس لگایا ہے اس سے لوگوں کو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ آپ گھوڑے گدھے میں فرق نہیں کرتے سینما وقت کی اہم ضرورت ہے اگر ہم لوگوں کو راتوں کی نیندیں حرام کرنے والی اور سوائے ہوؤں کو چونکانے والی خوف ناک دہشت انگیز اور سنسنی خیز فلمیں نہ دکھاتے تو یہ قوم خواب غفلت میں غرق ہوتی اور ملک کا دماغ کمزور ہوجاتا رومانی اور جسمانی فلموں کی عدم موجودگی میں نئی پود کو جینے کا سلیقہ بھی نہ آتا پنڈت کو کا کو آنجہانی ہوئے تو صدیاں ہوئیں ان کو عشق کے آداب کون سکھاتاپس جناب والا گزارش ہے کہ۔

(جاری ہے)

۔۔۔یہ فرض کرتے ہوئے جوتوں کپڑوں گھی وغیرہ پر بھی ڈیوٹی لگی ہے جیسی کہ لگا کرتی تھی ہم اپنے توسن خیال کو یوں بڑھاتے ہیں بلکہ کالم کے میدان میں بڑھاتے ہیں۔

Browse More Urdu Mazameen