Pay - Article No. 2097

Pay

پ - تحریر نمبر 2097

’پ‘ سے پکی ہوتی ہے پیارے بچو، یہ کچی کا متضاد ہے، اسے اُلٹ بھی کہہ سکتے ہیں، جسے سمجھ نہ آئے اُسے پاکستان میں اُلٹا لٹکاتے ہیں، خاص طور پر قربانی کے بکرے کو۔ کچی سٹرک بھی ہوتی ہے، الیکشن پہ مضبوط امیدوار پکی اور کمزور امیدوار کچی سڑک، اپنے اپنے طریقے سے بنواتے ہیں، کامیاب امیدواروں میں سے دو امیدواروں نے پکی پکی تازہ روٹی بھی بنوانے کی کوشش کی، ایک کا تو لوگوں نے پکا پکا انتظام کر دیا تھا، دوسرے کی ابھی پکے پہ ٹانگیں ہیں۔

Suhail Abbas Khan سہیل عباس خان جمعہ 28 اپریل 2017

’پ‘ سے پکی ہوتی ہے پیارے بچو، یہ کچی کا متضاد ہے، اسے اُلٹ بھی کہہ سکتے ہیں، جسے سمجھ نہ آئے اُسے پاکستان میں اُلٹا لٹکاتے ہیں، خاص طور پر قربانی کے بکرے کو۔ کچی سٹرک بھی ہوتی ہے، الیکشن پہ مضبوط امیدوار پکی اور کمزور امیدوار کچی سڑک، اپنے اپنے طریقے سے بنواتے ہیں، کامیاب امیدواروں میں سے دو امیدواروں نے پکی پکی تازہ روٹی بھی بنوانے کی کوشش کی، ایک کا تو لوگوں نے پکا پکا انتظام کر دیا تھا، دوسرے کی ابھی پکے پہ ٹانگیں ہیں۔

شہادت کی اُنگلی سے پکی ہوتی ہے اور چھنگلی سے کچی۔ کچی کو اہل زبان کٹی بھی کہتے رہتے تھے جب انہیں لوگ اہل زبان مانتے تھے۔
پاکستان میں پکی پہ بہت زور دیا جاتا ہے، بڑی کوشش کی جاتی ہے کہ بچہ پکی پہلی پہنچ جائے ، جی ہاں جسے آپ کنڈر گارٹن کہتے ہیں وہ ہمارے ہاں پکی پہلی ہوتی ہے اور کچی پہلی یعنی کھیل کود کا زمانہ ہمارے ہاں ساری عمر رہتا ہے، کچی پہلی میں بچہ کتاب پڑھنے کے قابل نہیں ہوتا وہ البتہ اسے دیکھ سکتا ہے، پہلے تو کوئی باقاعدہ، قاعدہ یا کتاب نہیں تھی لیکن پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پیارے اللہ میاں نے ایک کتاب فیس بک کے نام سے اللہ واسطے مہیا کی ہے، اب ہم وقت سے لے کر ہر چیز … جی ہاں چیز۔

(جاری ہے)

آپ کے ہاں کیا چیز ہوگی؟ آپ کو کیا معلوم ہم کس کس چیز کو چیز کہتے ہیں، ہم تو بچپن سے بچے کو سکھاتے ہیں کہ جاوٴ دکان سے چیز لے آوٴ، اور بڑا ہو کر بھی وہ ہر چیز کو غور سے دیکھتا ہے، جب تک وہ چیز کالج سے گھر نہیں پہنچ جاتی۔
جاپانی لوگ پکی سے زیادہ کچی پہ یقین رکھتے ہیں، ان کے ہاں سبزی، فروٹ سے لے کر کھانوں تک ہر چیز کچی ہوتی ہے۔ انہیں یہ بھی پتا نہیں کہ دودھ والی لسی، جسے یہ کلپس کہتے ہیں، کچی ہوتی ہے، پکی لسی تو وہ ہوتی ہے جو ہم چاٹی سے نکالتے ہیں، جس طرح ملکی وسائل لیڈر چاٹ لیتے ہیں اور جو قرضہ بچ جاتا ہے اُس میں ہر وزیر خزانہ تازہ پانی ملا کر اس کی لسی بناتا ہے، وہ پکی لسی ہوتی ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ قائم رہنے کے لیے ہوتی ہے۔

جاپانی پکی عمر میں بھی کچی عمر کے لگتے ہیں، گویا یہ عمر چور ہیں، ویسے تو چوری میں یہ ہم سے کیا مقابلہ کریں گے کہ ہمارے ہاں تو چوری کے ساتھ سینہ زوری لازم و ملزوم ہے اور جو بے چارہ نہ کر سکے وہ ملزم۔
اب جسے کچا پکا سبق یاد ہو وہ سنائے تاکہ ہم جیو والوں کو بتا سکیں کہ ہم ا ب پ
پہ یقین رکھتے ہیں۔

Browse More Urdu Mazameen