Soi Mein Onth Kaise Dala Jaye - Article No. 2163

Soi Mein Onth Kaise Dala Jaye

سوئی میں اونٹ کیسے ڈالا جائے - تحریر نمبر 2163

ہم قارئین کرام کے اصرار پر خانہ داری کے کچھ چٹکلے درج کرتے ہیں۔ امید ہے قارئین انہیں مفید پائیں گی اور ہمیں دعائے خیر سے یاد کریں گی۔

جمعرات 11 جنوری 2018

ابن انشاء :
سوائی میں دھاگا ڈالنا: یہ کام بظاہر مشکل معلوم ہوگا لیکن اگر ذرا توجہ سے اِس کی ترکیب کو ذہن نشین کرلیا جائے تو وقت پیش نہ آئے گی۔ سب سے پہلے ایک سوئی لیجئے۔ لے لی، اَب دھاگا لیجئے، اور اب وہ دھاگا اس میں ڈال لیجئے۔ بس اتنی سی با ت ہے۔ احتیاط صرف اتنی لازم ہے کہ سوئی کے دوسرے ہوتے ہیں ایک نوک دوسرا ناکا۔
بعض لوگ نوک کی طرف سے ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں کبھی کبھی اس میں کامیابی بھی ہوجاتی ہے۔ لیکن طریقہ غلط ہے صحیح طریقہ یہ ہے کہ ناکے میں دھاگا ڈالا جائے۔ پرانی کتابوں میں آیا ہے کہ اُونٹ کو سوئی کے ناکے میں سے گزارنا آسان ہے بہ نسبت اس کے کنجوس آدمی جنت میں جائے۔ اس آخر الذ کر کی بات کی ہم نے کبھی کوشش نہیں کی، حالانکہ یہ لوگ کسی صورت جنت میں چلے جاتے تو وہاں جہاں لوگوں کے گمان کے مطابق ہمارا قیام ہوگا۔

(جاری ہے)

قدرے امن رہتا ہے ۔ اب رہا او نٹ کو سوئی کے ناکے میں سے گزارنا جسے آسان بتایا جاتا ہے۔ ہمیں اعتراف ہے کہ ابھی تک ہمیں اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ سچ یہ ہے کہ ابھی تک ایسا اونٹ ہمیں کوئی نہیں ملا جو اس بات پر آمادہ ہو ۔ جب کہ ایسے کنجوس بے شمار مل جائیں گے جو جنت میں جانے کے لیے تیار بلکہ بے تاب ہوں گے۔ ہماری ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم مایوس ہوگئے۔ ایک طرف ہم اپنے مطلب کے اونٹ کی تلاش میں ہیں۔ دوسری طرف ایسی سوئی کی جستجو جاری ہے جس کا ناکا اتنا بڑا ہو جس میں سے یہ حیوان شریف ہنستا کھیلتا گزر سکے۔ ہمارے قارئین میں سے کسی صاحب یا صاحبہ کے پاس ایسی سوئی ہوتو رعاریتا دے کر ممنون فرمائیں تجربے کے بعد واپس کردی جائے گی۔

Browse More Urdu Mazameen