LG to introduce 5G smartphone in US by H1 2019

LG To Introduce 5G Smartphone In US By H1 2019

ایل جی 2019 کی پہلی ششماہی میں امریکی صارفین کے لیے 5جی سمارٹ فون متعارف کرائے گا

موبائل سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی سپرنٹ اور ایل جی الیکٹرونکس یو ایس اے کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے۔ جس کے تحت ایل جی امریکا میں پہلا 5 جی سمارٹ فون فراہم کرے گا۔ یہ فون 2019 کی پہلی ششماہی میں متعارف کرایا جائے گا ۔ فون کی اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایل جی کے اس نئے فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن چپ سیٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

کوالکوم پہلے ہی 5 گیگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ ایکس 50 موڈیم اور بعد میں اصل 5 جی بی اینٹینا بھی متعارف کرا چکا ہے جو mmWave سگنل پر کام کرے گا۔
5 جی سمارٹ فون متعارف کرایا ایک الگ چیز ہے لیکن آپ سہولت کو استعمال کرنےکے لیے آپ کے پاس نیٹ ورک ہونا بھی ضروری ہے۔2018 کے شروع میں سپرنٹ نے اعلان کیا تھا کہ اگلے سال امریکا کے 6 بڑے شہر 5 جی ویوز کے لیے تیارہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-15

More Technology Articles