Samsung announces world first 5G modem the Exynos 5100

Samsung Announces World First 5G Modem The Exynos 5100

سام سنگ نے دنیا کے پہلے 5G موڈیم ایگزینوس 5100 کا اعلان کر دیا

سام سنگ اپنے 5 جی موڈیم پر کچھ عرصے سے کام کر رہا تھا۔ اس کے بارے میں اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں بھی بتایا گیا تھا۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا 5جی موڈیم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سام سنگ نے اس موڈیم کو ایگزینوس 5100 (Exynos 5100) نام دیا ہے۔ یہ سام سنگ کا پہلا موڈیم ہے، جو 3GPP معیارات کے مطابق بنایا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 9، ایس 9 پلس اور نوٹ 9 میں استعمال ہونے ایگزینوس 9810 موڈیم کی طرح ایگزینوس 5100 کو بھی 10 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔

یہ موڈیم2G GSM/CDMA, 3G WCDMA, TD-SCDMA, HSPA, اور 4G LTE نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ موڈیم 3GPP یا 3rd Generation Partnership Project کے متعین کردہ sub-6GHz اور mmWave سپیکٹرم کی سپورٹ رکھنے والے 5 جی نیٹ ورکنگ ہارڈ وئیر کے قابل ہے۔نظریاتی طور پر sub-6GHz فریکوئنسی استعمال کرتے ہوئے اس کی رفتار 2 گیگا بٹ فی سکینڈ اور mmWave پر 6 گیگا بٹ فی سیکنڈ ہو سکتی ہے جو پچھلے موڈیمز سے بالترتیب 1.7 گنا اور 5 گنا زیادہ ہے۔
یہ زبردست رفتار انٹرنیٹ آف تھنگز، ہولوگرامز، الٹرا ہائی ریزولوشن ویڈیوز، رئیل ٹائم اے آئی اور خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے لیے بھی انقلابی ثابت ہوگی۔
سب سے بہترین بات یہ ہے کہ سام سنگ نے اس موڈیم کو 2018 کے آخر تک عام صارفین تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-15

More Technology Articles