Huawei sells P20 and P20 Pro phones worth 15 million dollar in 10 seconds

Huawei Sells P20 And P20 Pro Phones Worth 15 Million Dollar In 10 Seconds

صرف 10 سیکنڈوں میں 15 ملین ڈالر کے ہواوے پی 20 اور پی 20 پرو سمارٹ فونز فروخت ہوگئے

ہواوے کے فلیگ شپ پی 20 اور پی 20 پرو اپنی آمد کے ساتھ ہی خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ اس فون کو پچھلے ماہ متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اس فون کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پچھلی جمعرات کو چین میں ان دونوں سمارٹ فونز کی فروخت شروع ہوئی تو ان دونوں سمارٹ فون نے نئے ریکارڈ بنائے۔

(جاری ہے)

ان کی آن لائن فروخت شروع ہوئی تو صرف 10 سیکنڈ میں ہی 100 ملین چینی یوان یا 15 ملین ڈالر کے فون فروخت ہوگئے۔
یقیناً یہ متاثر کن کارکردگی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دونوں فون دوسرے ممالک میں بھی کامیاب رہیں گے۔ یہ دونوں فون اس وقت عالمی مارکیٹ میں ہواوے کے مجاز ریٹیلرز اور منتخب موبائل کیرئیرز پر دستیاب ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-17

More Technology Articles