Amazon launches Internet a low resource web browser for Android

Amazon Launches Internet A Low Resource Web Browser For Android

ایمزون نے اینڈروئیڈ کے لیے ہلکا پھلکا ویب براؤزر”انٹرنیٹ“ متعارف کرا دیا

ایمزون نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ”انٹرنیٹ“ کے نام سے ایک نیا ویب براؤزر متعارف کرایا ہے۔ یہ ویب براؤزر بہت کم ریسورسزا ستعمال کرتا ہے اسی لیے یہ سستے اینڈروئیڈ فونز کے لیے بہترین ہے۔ فی الحال اس ویب براؤزر کو صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے، جہاں سستے سمارٹ فون کافی مقبول ہیں۔
یہ ویب براؤزر بنیادی فیچرز فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ہوم پیج پر آپ کو کروم کی طرح زیادہ بار دیکھی گئی ویب سائٹس اور ٹرینڈنگ نیوز سٹوریز نظر آئیں گی۔ اس براؤزر میں صارفین ایک ساتھ بہت سی ٹیبس کھول سکتے ہیں۔ براؤزر میں پرائیویٹ براؤزنگ کا فیچر بھی ہے، جس سے براؤزر براؤزنگ ہسٹری کو محفوظ نہیں کرتا۔ اس ویب براؤزر کا سائز صرف 2 ایم بی ہے۔
یہ براؤزر بھارت میں بھی چند مخصوص ڈیوائسز پر ہی دستیاب ہے۔ بھارتی صارفین اس ویب براؤز کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-18

More Technology Articles