Encrypted messaging app Signal gets support for video calls

Encrypted Messaging App Signal Gets Support For Video Calls

انکرپٹڈ میسجنگ ایپ سگنل نے ویڈیو کال کی سپورٹ متعارف کرا دی

اوپن سورس میسجنگ ایپ سگنل نے ایپلی کیشن میں ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔یہ فیچر ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن میں کچھ دن پہلے لانچ کیا تھا لیکن اب یہ مستحکم ورژن میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔اسے ایڈوانسڈ سیٹنگ مینو سے فعال کیا جا سکتا ہے۔
سگنل ایپلی کیشن کو اپنے ہی انکرپشن پروٹوکول ، سگنل پروٹو کول، پر بنایا گیا ہے۔ یہ پروٹوکول بعد میں موبائل مسیجنگ کی صنعت میں معیار کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروٹوکول کو وٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور گوگل اَلو میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
سگنل کا تازہ ترین ورژن پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اسے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔اس ایپلی کیشن کا سورس کوڈ گٹ ہب پر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-15

More Technology Articles