Google Files Go app now available publicly on the Play Store

Google Files Go App Now Available Publicly On The Play Store

گوگل نے فائلز گو ایپلی کیشن تمام صارفین کے لیے جاری کر دی

گوگل کی نئی ایپلی کیشن گوگل فائلز گو اب بیٹا ورژن کے بعد تمام صارفین کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔
فائلز گو بنیادی طور پر ایک فائل منیجر ہے، جسے Go Edition کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔یہ ایپلی کیشن آپ کی فائلوں کی ڈائریکٹری دکھانے کی بجائے فائلوں کو تصاویر، ویڈیوز، آڈیو، ڈاکیومنٹس اور ایپس وغیرہ کی شکل میں دکھاتی ہے۔اس ایپلی کیشن سے فائلیں کسی بھی ایسے صارف کو بھیج سکتے ہیں، جس کے موبائل میں فائلز گو ایپلی کیشن انسٹال ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ فائلیں آپ وائی فائی کی مدد سے بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ بغیر نیٹ ورک ڈیٹا استعمال کیے تیزی رفتاری سے بھی دوستوں کے ساتھ فائلیں شیئر کر سکتے ہیں۔یہ ایپلی کیشن صارفین کو استعمال نہ ہونے والی یا ڈپلیکیٹ ایپلی کیشن بھی ڈیلیٹ کرنے کی تجاویز دیتی ہے۔
اس ایپلی کیشن سے آپ اپنی فائلیں اپنی پسندیدہ کلاؤڈ سٹوریج سروس پر بھی اپ لوڈ کر سکتےہیں۔فائلز گو اب پلے سٹور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اسے ڈاؤن لوڈ کرنےکےلیے یہاں کلک کریں۔

Google Files Go app now available publicly on the Play Store
تاریخ اشاعت: 2017-12-05

More Technology Articles