Google releases Motion Stills for Android

Google Releases Motion Stills For Android

گوگل نے اینڈروئیڈ کے لیے بھی موشن سٹلز ایپلی کیشن جاری کر دی

گوگل نے پچھلے سال آئی او ایس کے لیے موشن سٹلز (Motion Stills) ایپلی کیشن لانچ کی تھی۔گوگل نے اس ایپ کو اب اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا ہے۔اس ایپلی کیشن سے صارفین 3 سیکنڈ کی اینی میشن ریکارڈ کر سکتے ہیں، جسے موشن سٹلز کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن سے صارفین 1 منٹ کی ٹائم لیپس ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں، جسے فاسٹ فارورڈ کا نام دیا گیا ہے۔


موشن سٹلز ہوں یا فاسٹ فارورڈ دونوں کو بنانے کے بعد صارفین کو ان کے پراسس ہونے کا انتطار نہیں کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

صارفین کو بس ایپلی کیشن چلا کر ریکارڈ کا بٹن دبانا پڑتا ہے۔اس کے بعد صارفین ویو فائنڈر میں اپنی موشن سٹلز دیکھ سکتے ہیں۔صارفین چاہیں تو اپنی موشن سٹلز کو دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں اور اسے جف یا شارٹ ویڈیو کے طور پر محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ موشن سٹلز میں دائیں طرف سوائپ کرنے سے صارفین اسے ٹائم لائن میں شامل کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنی مزید سٹلز کو یکجا کر سکتےہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-20

More Technology Articles