Google Trips is a new Android app that gives you travel tips

Google Trips Is A New Android App That Gives You Travel Tips

گوگل ٹرپ، اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

گوگل ٹرپ گوگل کی نئی ایپلی کیشن ہے، جو جلد ہی پلے سٹور پر دستیاب ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت یہ ایپلی کیشن ٹسٹنگ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کے جی میل سےاُن کی فلائٹ کی معلومات، جیسے فلائٹ نمبر، روانگی اور آمد وغیرہ اکھٹی کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ایپلی کیشن صارفین کے جی میل سے اُن کے ہوٹل کی معلومات بھی جمع کرے گی اور ان تمام حاصل کی ہوئی معلومات کو ایک جگہ جمع کر دے گی۔


آپ کی اپنی معلومات کے علاوہ گوگل ٹرپ آپ کو ہوٹل اور دیکھنے کےلائق جگہوں کے بارے میں مشورے بھی دےگی۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو سفری ذرائع کے بارے میں بھی تفصیلات مہیا کرے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن اس وقت بھی صارفین کے کام آئے گی، جب صارفین آف لائن ہونگے۔

(جاری ہے)


گوگل اس ایپلی کیشن ایک آئی او ایس ورژن بھی متعارف کرا سکتا ہے۔ لانچ ہونے کے بعد یہ ایپلی کیشن یقیناً بہترین ایپ ہوگی۔

گوگل ٹرپ

تاریخ اشاعت: 2016-04-29

More Technology Articles