HTC releases its Messaging app in the Google Play Store

HTC Releases Its Messaging App In The Google Play Store

ایچ ٹی سی نے گوگل پلے سٹور پر اپنی میسجنگ ایپلی کیشن جاری کر دی

سمارٹ فون کی انڈسٹری میں ایچ ٹی سی ایک بہت بڑا نام ہے۔ ایچ ٹی سی نے اپنی ایک میسجنگ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر جاری کی ہے، جسے سب صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔ ایچ ٹی سی کی طرح ون پلس نے بھی ایک موسم کا حال بتانے والی ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ بدقسمتی سے ایچ ٹی سی یا ون پلس دونوں کی ایپلی کیشن بس انہی کمپنی کےبنائے سمارٹ فونز پر استعمال کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)


ایچ ٹی سی میسجنگ کی بدولت ایچ ٹی سی کے لیے یہ آسان ہوگا کہ ایچ ٹی سی کے مخصوص ہینڈ سیٹس کو پش سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کے بغیر ہی ایپ اپ ڈیٹ کر سکے گا۔
اس ایپلی کیشن سے صارفین گروپ میسج بھیج سکتے ہیں، ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسیجز کو بیک اپ اور ری سٹور کر سکتے ہیں اور رابطوں کو بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
ایچ ٹی سی میسجنگ ایپ تھریڈ ویو کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ اس ایپ میں صارفین سپام میسجز کی بلاک لسٹ بھی بنا سکتے ہیں۔
ایچ ٹی سی سمارٹ فون رکھنے والے صارفین ایچ ٹی سی میسجنگ ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-21

More Technology Articles