Messenger Kids A Facebook Video And Messaging App For Kids

Messenger Kids A Facebook Video And Messaging App For Kids

فیس بک نے بچوں کے لیے بھی خصوصی میسنجر متعارف کرا دیا

فیس بک نے فیس بک میسنجرکا نیا ورژن متعارف کرایا ہے لیکن یہ ورژن خاص طور پر 13 سال سے کم عمربچوں کے لیے ہے۔
فیس بک میسنجر کڈز  دیکھنے میں  اصل میسنجر کی طرح ہی ہے  لیکن اس پر بچوں کی بجائے بچوں کے والدین کا کنٹروال زیادہ ہے۔ بچوں کے والدین ہی بچوں کےلیے اکاؤنٹ بناتے ہیں جبکہ بچے صرف اُن لوگوں سے بات کر سکتے ہیں، جنہیں  اُن کے والدین لسٹ میں شامل کرتے ہیں۔

ظاہر ہے اب والدین رشتے داروں اور دوستوں کو ہی شامل کریں گے، اس لیے  یہ خطرہ نہیں رہتا کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت کریں گے۔میسنجر کڈز کی ہوم سکرین پر اُن لوگوں کی فہرست ہوتی ہے، جن سے بچے بات چیت کر سکتےہیں۔
بچے میسنجر سے ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے دلچسپ سٹیکرز اور ماسک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ فیس بک میسنجر کڈز پر بچوں کو کسی قسم کے اشتہار نظر نہیں آئیں گےا ور نہ ہی فیس بک  کسی قسم کے اشتہار دکھانے کے لیے بچوں کا ڈیٹا استعمال کرے گا۔

(جاری ہے)

اس میں in-app purchase کا بھی کوئی فیچر نہیں، اس لیے بچے کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال بھی نہیں کر سکتے۔
یہ ایپلی کیشن جہاں بچوں کےلیے محفوظ تصور کی جا رہی ہے، وہاں اس پر کئی سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں سکرین ٹائم  یا استعمال کے دورانیے کا فیچر نہیں، کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ بچوں کو ہر وقت ایپلی کیشن کے استعمال سے بچانے کےلیے اس میں اس طرح کی پابندی ہونی چاہیے تھی۔
اس کے علاوہ 6سال کے بچے اس طرح کی ایپلی کیشن یا موبائل استعمال کرنےکےلیے کافی چھوٹے ہوتے ہیں۔فیس بک پر تنقید کی جا رہی ہے کہ اب وہ بچوں کی پرورش ہی اس انداز میں کررہا ہے کہ وہ بڑے ہو کر بھی فیس بک  ریگولر میسنجر استعمال کریں۔
یہ ایپلی کیشن فی الحال  آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کوڈاؤن لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-04

More Technology Articles