Microsoft announces Skype Lite for low connectivity areas

Microsoft Announces Skype Lite For Low Connectivity Areas

مائیکروسافٹ نے سست رفتار انٹرنیٹ کے لیے سکائپ لائٹ متعارف کرا دیا

ممبئی میں ہونے والی فیوچر ڈی کوڈ کی تقریب میں مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا نے سکائپ لائٹ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکائپ لائٹ کو سست رفتار اور محدود بینڈوڈتھ کے انٹرنیٹ کنکشنز کےلیے بنایا گیاہے۔ اینڈروئیڈ کے لیے متعارف کرایا گیا سکائپ لائٹ، ڈیوائس میں صرف 13 ایم بی جگہ لیتا ہے۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں 13 علاقائی زبانوں کی سپورٹ ہے اور کنکٹڈ سروسز کے لیے چیٹ بوٹس بھی ہیں۔ سکائپ لائٹ سے ایس ایم ایس پڑھے اور بھیجے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں موجود ٹول سے صارفین اپنے موبائل ڈیٹا کا استعمال بھی دیکھ سکتے ہیں۔
پلے سٹور سے سکائپ لائٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-22

More Technology Articles