Microsoft launched AI-powered iOS app for blind

Microsoft Launched AI-powered IOS App  For Blind

مائیکروسافٹ کی مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن نابینا افراد کو گردوپیش سے آگاہ کرتی ہے

مائیکرو سافٹ نے آئی او ایس کے لیے  Seeing AI  ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو مناسب طور پر نابینا افراد کا بولتا کیمرہ کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔اس مفت ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد فون کےکیمرے کو کسی بھی چیز کی طرف کریں ۔ چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا کوئی کاغذ، کوئی مینو کارڈ ہو یا کوئی اور چیز۔

یہ ایپلی کیشن باآواز بلند آپ کو اس کے بارے میں بتائے گی۔
ایپلی کیشن کی خصوصیت ہے کہ یہ بہت تیزی سے چیزوں کو شناخت کے بعد  صارف کو ان کے بارے میں مطلع کرتی ہے۔یہ ایپلی کیشن چیزوں کی شناخت ہی نہیں کر سکتی بلکہ کتابوں یا چیزوں پر لکھی عبارات کو بھی پڑھ سکتی ہے۔اس کے علاوہ کسی تصویر میں نظر آنے والی چیزوں کی شناخت بھی اس ایپلی کیشن سے کی  جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن کرنسی نوٹوں  اور بار کوڈ کی شناخت بھی کر سکتی ہے لیکن یہ فیچر مخصوص ممالک میں ہی دستیاب ہے۔
مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ   یہ ایپلی کیشن بصارت سے محروم افراد کی زندگی کو مزید آسان کر دے گی۔یہ ایپلی کیشن فی الحال امریکا، کینیڈا، بھارت، ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ یا سنگاپور میں آئی فون 5 ایس / 5 سی یا جدید ڈیوائسز پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ جلد ہی یہ دوسرے ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔
ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-13

More Technology Articles