MyTabeeb dot pk

MyTabeeb Dot Pk

مائی طبیب ڈاٹ پی کے

MyTabeeb ایپلی کیشن کو جنوری 2016 میں جاری کیاگیاتھا۔اب تک یہ ہزاروں سمارٹ فونز پر انسٹال ہوچکی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا بنیادی آئیڈیا بہت سادہ ہے۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے مریض پورے پاکستان سے دستیاب ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کی فہرست میں اب تک کراچی، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور دیگر شہروں کے 3،000 سے زائد ڈاکٹرز اور 60 ہسپتال شامل ہوچکے ہیں۔


اس ایپلی کیشن کا انٹرفیس بہت سادہ اور استعمال بہت آسان ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن میں ڈاکٹروں کی تصاویر ، پتے اور مہارت کی معلومات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کو ہسپتالوں اور علاقوں کے مطابق بھی فلٹر کیا جا سکتا ہے۔جیسے جیسے مزید ڈاکٹر اس ایپلی کیشن کے ڈیٹا بیس میں شامل ہونگے، اس ایپلی کیشن کی کارکردگی مزید بڑھے گی۔
ایپلی کیشن کی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
گوگل پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-23

More Technology Articles