New app lets you experience features of Galaxy S9/S9+ on your own phone

New App Lets You Experience Features Of Galaxy S9/S9+ On Your Own Phone

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے فیچرز اپنے سمارٹ فون میں استعمال کریں

سام سنگ نے پہلے گلیکسی نوٹ 8 کو متعارف کراتے ہوئے بھی ایک زبردست ایپ متعارف کرائی تھی، جس سے صارفین اس کے فیچر دوسری ڈیوائسز پر استعمال کر سکتے ہیں ۔اب سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے اجراء کے بعد بھی ویسی ہی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس سے صارفین گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے فیچر اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں استعمال کر سکتے ہیں۔


اس ایپلی کیشن کے چار سیکشن New Camera & More ، S9 Accessories ، Helpful Applications اور Device Specifications ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام سیکشن میں ان سے متعلقہ معلومات ویڈیو یا ٹیکسٹ یا تصاویر کی شکل میں ہیں۔
اگر آپ سام سنگ کا تازہ ترین فلیگ شپ گلیکسی ایس 9 یا ایس پلس خریدنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے اس ایپلی کیشن ان کےتمام فیچر اپنی ڈیوائس میں استعمال کر کے دیکھ لیں۔
یہ ایپلی کیشن پلے سٹور پر دستیاب ہے ۔ یہ اینڈروئیڈ 6.0 اورتمام جدید ورژنز سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

New app lets you experience features of Galaxy S9/S9+ on your own phone
تاریخ اشاعت: 2018-03-07

More Technology Articles