Photos Companion

Photos Companion

مائیکروسافٹ نے موبائل ڈیوائسز سے ونڈوز پی سی میں تصاویر ٹرانسفر کرنےکے لیےایپ جاری کر دی

مائیکروسافٹ نے ایک نئی ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس سے صارفین اپنے سمارٹ فون کی تصاویر ونڈوز پی سی میں ٹرانسفر کر سکیں گے۔
Photos Companion نامی اس ایپلی کیشن سے صارفین اینڈروئیڈ اور آئی او ایس فونز سے تصاویر ونڈوز 10 پر مائیکروسافٹ کی بلٹ-اِن فوٹوز ایپ میں منتقل کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پی سی یا لیپ ٹاپ اور موبائل ڈیوائس ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک سے جڑی ہوں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لو ڈ کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-17

More Technology Articles