QforQuran App

QforQuran App

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائیے

کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےلئیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے اب آپ اپنی رفتار اور وقت کے مطابق قرآن پڑھ سکتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن اینڈرائیڈ اور ایپل سمارٹ فون پر  دستیاب ہے۔ اور اب اس رمضان اس کا ویب ورژن بھی لانچ ہو چکا ہے۔
گیمیفیکیشن : حوصلہ افزائی کے لیولز

کسی بھی گیم کی طرح اس ایپ میں بھی یوزر کی دلچسپی قائم رکھنے کے لئیے مختلف لیولز رکھے گئے ہیں۔

  کیو فار قرآن میں یوزر صرف اپنا روزانہ کا وقت معین کرنا ہے اور پھر یہ ایپ اُسی کے مطابق روزانہ اور ہفتہ وار کی بنیاد پر یوزر کو ٹاسک فراہم کرتی ہے۔ اور ان ٹاسک کے مکمل ہونے پر یوزر اگلے لیول پر پہنچ جاتا ہے۔ یہ فیچر نوجوانوں میں روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت  کی حوصلہ افزائی کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اہم فیچر:  ذاتی یا  گلوبل ایونٹ
اس ایپ کا سب سے اہم فیچر قرآن پڑھنے کا ایونٹ اور اجتماعی قرآن خوانی ہے، اس ایپ میں پوری دنیا سے یوزرز اپنا ذاتی ایونٹ مختلف وجوہات کی بنا پر قرآن پڑھوانے کے لئے بنا سکتے ہیں۔

مثلا ایصالِ ثواب کے لئیے، نئے گھر کے لئے، یا پھر نئے بچے کی پیدائش کی خوشی پر  وغیرہ۔ بس ایونٹ بنائے اور اپنے تمام عزیز و اقارب کو آن لائن انوائٹ کریں۔ اسکے علاوہ آپ اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ پوری دنیا سے مسلمانوں کو بھی اپنے ایونٹ میں شمولیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اور  کسی گلوبل ایونٹ میں شامل ہو کر قرآن مکمل کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اپنی پیش رفت پر نظر رکھئیے
اس ایپ کے ذریعے اب آپ اپنی پراگریس (پیش رفت) پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ یوزر کی ذاتی پراگریس سکرین پر اُسکی پڑھی جانے والی کل آیات کی تعداد، یوزر لیول،  یوزر کی ھفتہ وار پراگریس ، اور  اُن مکمل شدہ  قرآن کی تعداد جن میں یوزر نے اپنا حصہ ڈالا ہے، یہ سب ظاہر ہوتا ہے۔ جبکہ ہوم سکرین پر آن لائن ریڈرز کی کل تعداد ، پڑھی جانے والی کل تعداد، اور مکمل شدہ قرآن ِ پاک کی کل تعداد ظاہر ہوتی ہے۔

چند دیگر اہم فیچرز:
 ۱۔ یہ ایپ بانچ مختلف زبانوں (انگلش،  عربی، ہندی، انڈونیشین، اور ملائیشین) میں دستیاب ہے۔
۲۔ قرآن پاک کا ترجمہ سو  سے زیادہ زبانوں میں موجود ہے۔
۳۔ اجتماعی (کمیونٹی ) پراگریس سکرین
۴۔ اپنی مرضی کے  مطابق پرھیئے
 Habit Building System -  ۵۔ ہیبٹ بلڈنگ سسٹم
۶۔ سوشل میڈیا انٹیگریشن - Social Media Integeration
اینڈرائیڈ  صارفین  اس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔

آئی او ایس صارفین  اس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔
ویب ایپ  دیکھنے کے لیے صارفین یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-13

More Technology Articles