Story Slicer for iOS

Story Slicer For IOS

سٹوری سلائس فار آئی او ایس۔ لمبی ویڈیو کے ٹکڑے کریں

سٹوری سلائس ایک آئی او ایس ایپلی کیشن ہے ، جس کی مدد سے لمبی ویڈیو کو ٹکڑوں میں کاٹ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔سٹوری سلائس سے ویڈیو کے مخصوص حصوں کے ٹکڑے کر کے انسٹاگرام، فیس بک، وٹس ایپ یا وی کے پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن میں ویڈیو کےٹکڑے کرنا کافی آسان ہے۔

(جاری ہے)

بس کیمرہ رول سے ایک ویڈیو لیں اور اسے تیزی اور آسانی سے مختلف حصوں میں کاٹ لیں۔

یہ ایپلی کیشن دوسرے ویڈیو ایڈیٹروں کی طرح زیادہ بھاری بھی نہیں ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو میں نہ کوئی واٹر مارک نظر آتا ہے اور نہ ہی صارفین کو کوئی اشتہار دکھایا جاتا ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-10

More Technology Articles