The real cost of an iPhone

The Real Cost Of An IPhone

ایک ایسا ملک جہاں آئی فون ایکس خریدنے کے لیے 34سال سے بھی زیادہ مزدوری کرنی پڑے گی

پچھلے کچھ سالوں میں آپ نے خبریں پڑھی ہونگی کہ لوگوں نے آئی فون لینے کے لیے گردہ فروخت کر دیا یا ڈاکا مار کر آئی فون خریدا۔ پاکستان کے ہی چھوٹے شہروں کے مقامی اخبارات میں کسی کےآئی فون خریدنے پر مبارکباد کے اشتہار یا جشن کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ حال ہی میں ایپل نے آئی فون کے تین ماڈل متعارف کرائے ہیں۔
ان ماڈلز کی قیمت بھی پاکستان میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہی ہے۔

آئی فون کی مقبولیت اور قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ایک برطانوی سافٹ وئیر انجینئر فیلی پے شمیت نے آئی فون کی حقیقی لاگت کے نام سے ایک ویب سائٹ بنا دی ہے۔اس ویب سائٹ پر دکھایا گیا کہ مختلف ممالک میں آئی فون کے مختلف ماڈلز خریدنے کے لیے آپ کو کتنے گھنٹوں تک کام کرنا پڑے گا۔ اس ویب سائٹ میں مختلف ممالک میں 8 گھنٹے کام کرنے کی کم سے کم اجرت کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ مختلف ممالک میں لوگ کتنے عرصے میں آئی فون ایکس یا آئی فون کے دوسرے ماڈل خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ویب سائٹ کے مطابق 999 ڈالر کے آئی فون ایکس کو خریدنے کے لیے
• امریکہ میں 137 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 17.2 دن بنتے ہیں
• برطانیہ میں 98 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 12.3 دن بنتے ہیں
• پاکستان میں 1,447 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 181 دن بنتے ہیں
• بھارت میں 3,330 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 416.3 دن بنتے ہیں
• بنگلا دیش میں 1,958 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 244.9 دن بنتے ہیں
• افغانستان میں 2,323 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 290.4 دن بنتے ہیں
اس سائٹ کے مطابق یوگینڈا میں جہاں کم سے کم اجرت 1.70 ڈالر ماہانہ ہے ،جہاں آئی فون ایکس خریدنے کے لیے 99,900 گھنٹے کام کرنا پڑے گا جو 8 گھنٹے روز کام کے حساب سے 12487.5 دن یا 34.2 سال بنتے ہیں۔

اس ویب سائٹ کے دیکھنے کے بعد آئی فون خریدنے والے یا آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ضرور اپنے آئی فون کی زیادہ قدر کریں گے۔اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔اس ویب سائٹ کے لیے کم سے کم ماہانہ اجرت ویکیپیڈیا کے اس صفحے سے لی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-15

More Technology Articles