Yahoo debuts new instant messaging app Yahoo Together

Yahoo Debuts New Instant Messaging App Yahoo Together

یاہو نے نئی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن ”Yahoo Together“ متعارف کرا دی

اس سال کے شروع میں یاہو نے مارکیٹ کی پہلی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن، یاہو میسنجر، کو دو دہائیوں بعد ختم کیا تھا لیکن اب کمپنی ایک اور میسجنگ ایپلی کیشن کے ساتھ میدان میں آ گئی ہے۔ یاہو نے نئی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن Yahoo Together کو متعارف کرادیا ہے۔
Yahoo Together   کا انٹرفیس دیکھنے میں Slack سے کافی ملتا جلتا ہے لیکن اس میں Slack کے بہت سے فیچرز نہیں ہیں۔

حیرت انگیز طور پر Yahoo Together  میں وائس کالنگ کا فیچر بعد میں بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔ Yahoo Together  کو اسی ٹیم نے ڈویلپ کیا ہے، جس نے یاہو میسنجر کو ڈویلپ کیا تھا۔


اس ایپلی کیشن کے Yahoo Squirrel کے نام سال کی ابتدا سے کلوزڈ بیٹا ٹسٹ جاری تھے لیکن اب یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستایب ہے۔
Together کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو اپنے یاہو اکاؤنٹ کی ضرورت پڑے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ لوگوں کو اپنے گروپ میں انوائٹ کر سکیں گے۔ لوگ ایک منفرد کوڈ سے اپ کے گروپ میں شامل ہو سکیں گے۔ اس ایپلی کیشن میں ایک منفرد فیچر Smart Reminders کا فیچر ہے، جس سے آپ مخصوص تاریخ اور وقت پر میسج بھیج سکتے ہیں اور اس کے بعد تمام شرکا کو اس کے بارے میں نوٹی فیکیشن مل جائے گا۔
بدقسمتی سے Yahoo Together کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف نہیں کرایا گیا۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-05

More Technology Articles