Yahoo releases an all purpose Android app

Yahoo Releases An All Purpose Android App

یاہو نے تمام سروسز کے لیے ایک ہی ایپ جاری کردی

یاہو نے مختلف سہولیات کے لیے بہت سی ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہوئی ہیں۔ ان ایپس میں میل، سرچ، نیوز روم، موسم، فنانس اور بہت سی دوسری ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ اب یاہو نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے تمام سہولیات کی حامل ایک ہی پرسنلائزڈ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔ اس ایپلی کیشن سے صارفین پسندیدہ مقامات کے موسم، دلچسپی کی خبریں، مالیات اور کھیلوں سے متعلق معلومات جان سکتے ہیں۔


یاہو کی یہ ایپلی کیشن ان لوگوں کے لیےکافی مفید ہے جو یاہو کی دوسری ایپلی کیشنز استعمال کر رہےہیں۔ اس ایک ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے بعد انہیں ایک سے زیادہ ایپس استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ایپلی کیشن کے انٹرفیس میں سب سے اوپر موسم کی مختصر صورتحال لکھی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ یاہو میل کا لنک ہے، لوکیشن ڈیٹا فعال ہونے کی صورت میں یہ قریبی ریسٹورنٹس اور سٹورز کے کوپنز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

یاہو فنانس سے آپ انڈیکسز اور شیئر کی معلومات جان سکتے ہیں۔ آخر میں آپ کے ستاروں کا حال لکھا ہوتا ہے۔
اگر آپ کے موبائل میں پہلے سے گوگل ایپ انسٹآل ہے یا سٹوریج کا مسئلہ ہے تو بہتر ہے اس ایپ کو انسٹال نہ کیا جائے۔ ہاں اگر آپ کےموبائل میں اتنی زیادہ سٹوریج ہے کہ اس کا استعمال ہی سمجھ میں نہیں آ رہا تو ضرور اس ایپ کو انسٹال کریں۔
اس ایپ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-02

More Technology Articles