Free Online Courses

Free Online Courses

ہزاروں ڈالر مالیت کے کورسز، آپ کے لیے بالکل مفت

ہر گزرتے دن کے ساتھ دیگر شعبوں کی مانند شعبہ تعلیم میں بھی جدت آتی جا رہی ہے۔ کلاس روم کا روایتی طریقہ تعلیم اب ٹیکنالوجی آلات سے لیس ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فاصلاتی تعلیم کا رحجان بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔ یہ کہنا غلط نا ہو گا کہ فاصلاتی خصوصاً آن لائن تعلیم اس وقت سیکھنے کے لیے بہترین ذریعہ بن چکی ہے۔ آپ آن لائن رہتے ہوئے ہزارہا اقسام کے کورسز اور سرٹیفیکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ کورسز پوری دنیا کے اداروں اور جامعات میں تسلیم کیے جاتے ہیں۔ لیکن اس میں قباحت یہ ہے کہ یہ آن لائن کورسز کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ انہیں افورڈ کرنا عام طالبعلم کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ لیکن پریشان مت ہوں۔۔۔ خصوصی طور پر کمپیوٹنگ کے قارئین کے لیے ہم لائے ہیں ایک میگا، میگا تر بلکہ میگا ترین خبر۔

(جاری ہے)

۔۔ اور وہ یہ کہ آپ کہنہ مشق اور ماہر اساتذہ کے تیار کردہ سینکڑوں آن لائن کورسز کو سیکھ سکتے ہیں، وہ بھی بالکل مفت۔

۔۔۔۔ جی ہاں، آپ نے درست پڑھا۔ یہ کورسز عمومی طور پر قیمتاً دستیاب ہوتے ہیں۔ لیکن اس وقت یہ بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے مکمل طور پر مفت دستیاب ہیں۔ Bit degree نامی تعلیمی آرگنائزیشن اس وقت تمام تعلیمی کورسز مفت مہیا کر رہی ہے۔ البتہ خیال رہے کہ یہ آفر ایک ہفتہ کے لیے تھی اور اب اس میں صرف تین دن باقی ہیں۔ اس کے بعد یہ تمام کورسز ایک بار پھر قیمتاً دستیاب ہوں گے۔
آپ اس لنک کر کلک کر کے آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر جائیں اور Sign up کرنے کے بعد اپنی پسند کے کورس کو منتخب کریں۔ اس وقت ویب سائٹ پر سینکڑوں آن لائن کورسز موجود ہیں۔ جن میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین، پروگرامنگ زبانوں، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، گیم ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ، ڈیٹا سائنس، ای کامرس اور ویب ڈویلپمنٹ جیسے موضوعات پر سینکڑوں کورسز شامل ہیں۔
مزید فہرست آپ ویب سائٹ کے سرورق کر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تمام کورسز ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تیار کیے گئے ہیں۔ ہرکورس میں کم از کم دس سے پندرہ ویڈیو لیکچرز شامل ہیں۔ جبکہ متن کے ساتھ ساتھ مرضی کے لیکچرز کو منتخب کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ طالب علم کو متعلقہ مضمون کے مطابق مشق بھی کروائی جاتی ہے۔ اور آخر میں تحریری سند مہیا کی جاتی ہے۔
عام طور یہ کورس سو ڈالر سے لے کر ایک ہزار ڈالرز تک قیمتاً دستیاب ہیں۔ لیکن اگلے تین دن تک آپ بغیر فیس ادا کیے کسی بھی کورس میں مکمل طور پر فری شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔ تو پھر دیر کس بات کی ابھی اس ویب سائٹ پر جائیں اور اپنی پسند کے مضمون کو منتخب کر کے بغیر کسی فیس کے ماہر بن جائیں۔ پھر نا کہنا خبر نا ہوئی۔

بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2018-06-11

More Technology Articles