If your Android phone runs hot slow and has poor battery life
سمارٹ فون کے گرم، سست اور بیٹری ٹائمنگ کم ہونے کی ایک اہم وجہ
اگر آپ کا اینڈروئیڈ فون سست ہے اور بہت جلد گرم ہوجاتا ہے یا اس کی بیٹری ٹائمنگ کم ہے تو یہ کرپٹو جیکنگ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ یعنی کسی ہیکر نے آپ کا فون ہیک کر لیا ہے اور اسے کرپٹو کرنسی کی مائننگ کےلیے استعمال کر رہا ہے۔ ایسا کام وہ لوگ کرتے ہیں جو ریاضی کی پیچیدہ مساواتیں حل کر کے بٹ کوائن اور دوسری کرپٹو کرنسی حاصل کرتے ہیں۔یہ ریاضیاتی مساواتیں کرپٹو کرنسی ٹرانزایکشن کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
اس عمل کے دوران اچھی خاصی پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے۔ یہ پراسیسنگ پاورکسی ایک سمارٹ فون کی پروسیسنگ پاور سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔کرپٹو جیکنگ میں ہیکر بہت سے اینڈاروئیڈ سمارٹ فون کا کنٹرول حاصل کر کے ان کی پروسیسنگ پاور کو مربوط کر دیتے ہیں۔ یہ سب سمارٹ فونز میں وائرس زدہ ایپس انسٹال کر کے کیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
ایک آئی ٹی سیکورٹی کمپنی ESET کے کے محقیقین کا کہنا ہے کہ پلے سٹور سے 1 ملین سے 5 ملین کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی Bug Swasher گیم صآرفین کے علم میں لائے بغیر ان کے فون کو کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
گوگل پلے سٹور پر بہت سی ایپلی کیشنز میں کرپٹوکرنسی مائننگ پروگرام سے جڑے ٹروجن ہارسز چھپائے جا رہے ہیں۔
جولائی میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ پلے سٹور پر موجود تمام کرپٹو مائننگ ایپلی کیشنز پر پابندی لگا رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں گوگل کو بھی نہیں معلوم کہ کس ایپلی کیشن میں کرپٹوکرنسی مائننگ کےلیے ٹروجن ہارس موجود ہے۔ اب چونکہ کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے بہت زیادہ پروسیسنگ پاور درکار ہوتی ہے، اس لیے اکثر اس کا اثر موبائل کے سست ہونے، گرم ہونے یا بیٹری ٹائمنگ کم ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اس سے زیادہ برا ہونے کی صورت میں پورا ہینڈ سیٹ ہی مستقل طور پر بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لیے صارفین کو اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم دستیاب تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ صارفین کو اینٹی وائرس پروگرام انسٹال کرنا چاہے اور کوئی بھی ایپلی کیشن نان آفیشل سورس سے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹآل نہیں کرنی چاہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry