Why C Is The Default Drive Of Your Computer

Why C Is The Default Drive Of Your Computer

مائیکروسافٹ ونڈوز میں سی ڈرائیو ہی ڈیفالٹ ڈرائیو کیوں ہوتی ہے؟

مائیکروسافٹ ونڈوز  دنیا بھر  سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اگر آپ بھی ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو کبھی نہ کبھی یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی آیا ہوگا کہ ونڈوز میں سی ڈرائیو ہی ڈیفالٹ  ڈرائیو کیوں ہوتی ہے؟
چلیں آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں کہ اےڈرائیو یا بی  ڈرائیو کی بجائے سی ڈرائیو ہی ونڈوز میں ڈیفالٹ ڈرائیو کیوں ہوتی ہے۔


مائیکروسافٹ  ونڈوز میں  سی ڈرائیو کے بعد ڈی اور ای  وغیرہ  کے نام سے ڈرائیو ہوتی ہیں۔ اگر آپ یو ایس بی ڈرائیو لگائیں تو اس کا نام ایف ہوجاتا ہے ۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اے اور بی کہاں گم ہو گئیں؟
ایک وقت ہوتا  تھا جب کمپیوٹر کو آسائش سمجھا جاتا تھا جبکہ آج کل یہ ہماری ضرورت بن گئے ہیں۔ ابتدائی نسل کے کمپیوٹروں میں انٹرنل سٹوریج سسٹم نہیں ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو تو 1980 میں استعمال ہونے لگی تھیں۔ اس سے پہلے  فلاپی ڈسک سٹوریج  کو پرائمری سٹوریج کے طور پر  استعمال کیا جاتا تھا۔ فلاپی ڈسک 1960 سے استعمال ہو رہی تھیں۔ فلاپی ڈسک دو سائز  5 1/4″اور3 1/2″ کی ہوتی تھیں۔یہی دونوں ڈرائیو اصل میں لوکل ڈسک اے اور لوکل ڈسک بی کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔1980 میں ہارڈ ڈسک آئی تو  اسے پرائمری سٹوریج کے طور پر استعمال کیا جانے لگا اور اسے لوکل ڈسک سی کا لیبل دیا گیا۔
اسے سی لیبل دینے کی وجہ یہی تھی کہ اس سے پہلے اے اور بی  مختلف سائز کی فلاپی ڈسک کو دیا جا چکا تھا۔
اب فلاپی ڈسک کا استعمال تو ختم ہوگیا اس لیے ونڈوز میں اے اور بی ڈرائیو نظر نہیں آتے  تاہم صارفین ڈسک منیجمنٹ سے  ہارڈ ڈرائیو کے لیبلز کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-16

More Technology Articles