Deepfakes a new threat
’ڈیپ فیکس‘ ٹیکنالوجی سے کسی بھی شخص کی جعلی ویڈیو بنا ئی جا سکتی ہے
ڈیپ فیکس کی مدد سے اب ویڈیو میں نظر آنے والے کسی بھی شخص کے چہرے پر دوسرے شخص کے چہرہ لگایا یا جاسکتاہے۔اس کا استعمال بہت سی واہیات ویڈیوز میں ہوچکا ہے۔اس طرح کی ویڈیوز بنانے کے لیے جو سافٹ وئیر استعمال ہوتے ہیں، وہ انٹرنیٹ پر آرام سے مل جاتے ہیں ۔ سافٹ وئیر کی عام دستیابی کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ مستقبل قریب میں جعلی واہیات ویڈیو ز کا ایک ایسا سیلاب آنے والے والا ہے ، جو بہت سی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
فی الحال تو اس ٹیکنالوجی سے سیاسی مخالفین کی ویڈیو ز اور پروپیگنڈہ ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں لیکن جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجی عام ہوگی، اس کا غلط استعمال بھی بڑھنا شروع ہوجائے گا۔اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ابھی تک بہت سی اداکاراوں کی جعلی واہیات ویڈیوز بنائی جا چکی ہیں۔
(جاری ہے)
اس طرح کی ویڈیو بنانے کے لیے جو سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے وہ انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہے۔
اس کے ڈویلپر کے مطابق اس سافٹ وئیر کو ایک ماہ میں ایک لاکھ بار سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس سافٹ وئیر کو بھی دو بار اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے۔ا س کے ورژن 2 کا سائز 1.8 جی بی ہے۔اس سافٹ وئیر سے کسی بھی طرح کی ویڈیوز میں کسی دوسرے کے چہرے کو بہت ہی آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔کسی بھی شخص کی جعلی ویڈیو بنانے کے لیے سافٹ وئیر استعمال کرنے والے کو اس کی ویڈیوز کی بھی ضرورت نہیں۔ جس شخص کی جعلی ویڈیو بنانی ہو، اس کی چند تصویریں مل جائیں تو ان سے کسی بھی قسم کی ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔ویڈیو بنانے والے کو کرنا صرف یہ ہے کہ سافٹ وئیر کو چند تصاویر اور ایک ویڈیو دے ، سافٹ وئیر خود ہی ان تصاویر کو ویڈیو میں موجود شخص کے چہرے سے بدل دےگا۔ اس سافٹ وئیر سے بننے والی ویڈیو کا معیار حقیقت سے قریب تر ہوگا۔ فی الحال اس سافٹ وئیر کو ایک چھوٹی سی ویڈیو بنانے میں 40 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
یہ سافٹ وئیر وقت کے ساتھ ساتھ خود سیکھ سیکھ کر خود کو بہتر بناتا ہے، اس لیے کچھ عرصے میں جہاں اس کا رزلٹ بہتر ہوگا وہیں ویڈیو بنانے کا ٹائم بھی کم ہوجائے گا۔
پہلے خیال تھا کہ اس قسم کی ٹیکنالوجی کو عام ہونے میں ایک یا دو سال لگ سکتے ہیں لیکن یہ ایک ماہ میں ہی عام ہوگئی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry