Is Hacker Really from Pakistan who leak snapchat source code

Is Hacker Really From Pakistan Who Leak Snapchat Source Code

اسنیپ چیٹ کا سورس کوڈ لیک، کیا ہیکر پاکستانی ہے؟

گٹ ہب پر i5xx کے ہینڈل سے موجود اکاؤنٹ نے مبینہ طور پر اسنیپ چیٹ کا سورس کوڈ اپ لوڈ کردیا ہے۔ اس اس اکاؤنٹ کی بظاہر تفصیلات کے مطابق یہ اکاؤنٹ کسی خالد الشیری نامی شخص کا ہے جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹنڈو باگو گاؤں کا ہے۔ یہ گاؤں ضلع بدین میں واقع ہے۔ جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، اس وقت تک اسنیپ چیٹ کا مبینہ سورس کوڈ Github سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ اسنیپ چیٹ نے Github کو DMCA نوٹس ارسال کیا تھا۔

اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ سورس کوڈ واقعی اسنیپ چیٹ کا تھا۔ Github پر موجود اس سورس کوڈ کو Source Code For SnapChat نامی ریپوزیٹری کے تحت اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ سورس کوڈ ایپل کی Objective-C پروگرامنگ لینگویج میں لکھا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسنیپ چیٹ کی iOS ایپلی کیشن کا سورس کوڈ تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جس انداز سے اسنیپ چیٹ نے DMCA نوٹس ارسال کیا، اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ اس سورس کوڈ کی حقیقی مالک اسنیپ چیٹ ہی ہے۔

کیا اس ہیکر کا تعلق پاکستان سے ہے؟ یہ بات حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں۔ خالد نام پاکستان میں عام ہے لیکن الشیری عربوں میں استعمال ہونے والا نام ہے۔ اس کے علاوہ i5xx کی گٹ حب پروفائل میں جس ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہے، وہ سعودی عرب میں موجود کسی کمپنی کا ہے جو سکیوریٹی اسکینگ سمیت کئی سروسز فراہم کرتی ہے۔ اسنیپ چیٹ کا مبینہ سورس کوڈگزشتہ دو ماہ سے گٹ حب پر موجود ہے جسے چند دن پہلے ہی اسنیپ چیٹ کی درخواست پر وہاں سے ہٹایا گیا ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کئی لوگوں کے پاس مبینہ سورس کوڈ موجود ہوگا۔

Is Hacker Really from Pakistan who leak snapchat source code
تاریخ اشاعت: 2018-08-08

More Technology Articles