US Army could recognize faces in the dark and through walls

US Army Could Recognize Faces In The Dark And Through Walls

امریکی فوج اب مکمل اندھیرے میں اور دیوار کے پار کسی بھی شخص کو دیکھ کر پہچان سکے گی

امریکی فوج ایک ایسے مشین لرنگ کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہےجو تھرمل امیجنگ سے چہرے کو شناخت کر سکے گا۔ امریکی حکومت جلد ہی کسی بھی عمارت کے باہر سے دیوار کےپار شخص کو دیکھ کر پہچان سکے گی ۔یہ کام ایسے کیمروں سے کی جائے گی جو دیوار کےپار دیکھ سکتے ہونگے۔ اس کے علاوہ بالکل اندھیرے ماحول میں بھی کسی بھی شخص کو شناخت کیا جا سکے گا۔


آرمی ریسرچ لیبارٹری(اے آر ایل) کے سائنسدان بینجمن ایس ریگن، ناتھنیئل جے شارٹ اور شوؤین ہو نے حال ہی میں ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ اس پیپر میں فوج کی اُن کوششوں کا ذکر ہے جو تھرمل امیجنگ کیمروں سے حاصل کی گئی تصاویر کو شناخت کرنے کے لیےکی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)


امریکی اور دیگر افواج کے زیر استعمال ہیلی کاپٹروں، جہازوں اور گاڑیوں میں تھرمل امیجنگ کیمروں کا استعمال عام ہے۔

ان کیمروں کی مدد سے کم روشنی میں لوگوں کی موجودگی کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف یہ پتا چلایا جا سکے گا کہ اس علاقے میں لوگ موجود ہیں بلکہ یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ وہ کون ہیں۔
سائنسدان ابھی بھی تھرمل امیجنگ سے ایک چھوٹے ڈیٹا بیس میں موجود چہروں کی شناخت کر سکتے ہیں ۔ لیکن نئی ٹیکنالوجی سے ماہرین ایک بڑے ڈیٹا بیس سے اور رئیل ٹائم میں چہروں کی شناخت کر سکیں گے۔اس ٹیکنالوجی کو ابھی میدان جنگ میں دشمنوں کی شناخت یا حکومت کے زیر نگرانی افراد کی شناخت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-18

More Technology Articles