6

6

ڈوئل کیمرہ اور 6 انچ سکرین کے ساتھ ہواوے انجوائے 8 معلومات بھی عام ہو گئیں

ہواوے نے اکتوبر 2016 میں انجوائے 6 لانچ کیا تھا۔ اس کے بعد جون 2017 میں انجوائے 7 منظر عام پر آیا۔ اسی روٹین کے مطابق یعنی 8 ماہ بعد انجوائے 8 بھی چینی سرٹیفیکیشن سائٹ TENAA پر آگیا ہے، جہاں سے اس کے اندراج سے اس کے ہارڈ وئیر کے بارے میں بھی پتا چلتا ہے۔اس مڈرینج موبائل کا اندراج ماڈل نمبروں LDN-TL10 اور LDN-AL20 کے ساتھ ہے۔اس ڈیوائس میں ڈوئل کیمرہ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو ہوگا۔

(جاری ہے)


5.99 انچ کے ڈسپلے اور فل ایچ ڈی+ ریزولوشن (1440 x 720 پکسل) کے اس فون کو لوئر مڈ رینج مارکیٹ کے لیے بنایا گیا ہے۔اس کے پراسیسر کی کلاک سپیڈ 1.4 گیگا ہرذ، ریم 3 جی بی یا 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی یا 64 جی بی ہے۔ اس کے علاوہ میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون کا ڈوئل بیک کیمرہ 20 میگا پکسل + 13 میگا پکسل کا ہے۔جبکہ سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ فون میں 2900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ 155 گرام کے اس فون کی پیمائش 158.3 x 76.7 x 7.8ملی میٹر ہے۔ ہواوے انجوائے 8 کو چار رنگوں شیمپئن گولڈ، روز گولڈ، بلیک اور بلیو میں لانچ کیا جائے گا۔

6
تاریخ اشاعت: 2018-02-22

More Technology Articles