alcatel 3 series phones unveiled

Alcatel 3 Series Phones Unveiled

الکا ٹیل نے 200 یورو سے کم قیمت کے 3 سیریز کے فون لانچ کر دئیے

الکا ٹیل نے اپنی 3 سیریز میں 3 نئے فونز کا اضافہ کیا ہے۔ دوسروں کی طرح یہ بھی 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ ہیں۔ الکا ٹیل 5 کے برعکس 3 سیریز کے دو فونز میں بیک پر ڈوئل کیمرہ ہے۔تینوں کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ ان میں الکا ٹیل کا Face Key فیچر بھی ہے جو آدھے سیکنڈ میں فون کا لاک اوپن کر سکتا ہے ۔ یہ فیچر چونکہ اینڈروئیڈ کے سٹینڈرڈفیس ان لاک کی بیس پر ہے اس لیے اس سے بہت زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہیے۔



الکا ٹیل 3 وی(Alcatel 3V)
اس فون میں 6 انچ آئی پی ایس پینل اور 1080p+سکرین ہے جس پر 2.5D گلاس بھی ہے۔ یہ الکاٹیل کا سب سے اونچا فون ہے، جس کی پیمائش 162 x 76 x 8.05 ملی میٹر ہے۔
یہ فون رئیل ٹائم Bokeh ایفکٹس کے لیے 12 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مین کیمرے کے پکسل 1.25µm اور اپرچر f/2.2 ہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں Electronic Image Stabilization فیچر بھی ہے۔

فون کی فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
فون میں پہلے سے ہی دلچسپ کیمرہ فیچرز شامل ہیں۔ Photo Booth سے ایک رول میں 4 فوٹؤ(1 فوٹو فی سیکنڈ) بنائے جا سکتے ہیں سوشل سکوائر فیچر سے فون کی سکرین دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ آپ ایک طرف ویو فائیڈر سے تصویریں لے سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف انہیں ریویو کر سکتے ہیں۔
3 وی میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہے۔
فون میں کواڈ کور پروسیسر (میڈیا ٹیک ایم ٹی 8735 اے چپ سیٹ) ،2 جی بی ریم، 32 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ کی سٹوریج ہے۔
فون کی قیمت 190 یورو ہے۔ یہ منتخب ممالک میں سیاہ، نیلے اور سنہرے رنگوں میں فوراً ہی دستیاب ہوگا۔

الکا ٹیل 3 ایکس (Alcatel 3X)
الکا ٹیل 3 ایکس ایک مڈ سائز فون ہے۔ اس کی سکرین 5.7 انچ (720p+ ریزولوشن) کی ہے لیکن اس میں بھی الکا ٹیل 3 وی کی طرح 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

اس فون کا ڈوئل کیمرہ 13 میگا پکسل + 5 میگا پکسل کا ہے لیکن دوسرا کیمرہ 120 ڈگری وائیڈ اینگل لینز ہے جبکہ پرائمری کیمرہ 78.4ڈگری ہے۔ یہ کیمرہ بھی 3 وی کی طرح ای آئی ایس اور فوٹو بوتھ فیچر کا حامل ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔
الکا ٹیل 3 ایکس میں اینڈروئیڈ کا پرانا ورژن نوگٹ انسٹال ہے۔ اس میں کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ ایم ٹی 6739 چپ سیٹ، 2 جی بی / 3 جی بی ریم اور 16 جی بی / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
یہ فون اگلے ماہ منتخب ممالک میں 180 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

الکا ٹیل 3 (Alcatel 3)
یہ اس سیریز کا بیسک ماڈل ہے۔ اینڈروئیڈ اوریو کے حامل اس فون میں 3 ایکس والا ہی چپ سیٹ ہے ۔ فون میں 2 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کی بیک پر ای آئی ایس فیچر کے ساتھ سنگل 13 میگا پکسل (1.12µm, f/2.0) کا کیمرہ ہے۔ فون کے فرنٹ پر فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

alcatel 3 series phones unveiled
تاریخ اشاعت: 2018-02-24

More Technology Articles