alcatel 3C goes official in Italy with 6

Alcatel 3C Goes Official In Italy With 6

6 انچ 18:9 سکرین کے ساتھ الکاٹیل 3 سی متعارف کرا دیا گیا

الکاٹیل کے فون الکا ٹیل 3 سی کی تصاویر تو پچھلے ہفتے ہی لیک ہوگئی تھیں لیکن اب اس فون کو باضابطہ طور پر اٹلی میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔الکاٹیل کے باتی فونز کو اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کرایا جائے گا۔
3سی میں 6 انچ 1,440x720ڈسپلے ہے، جس کا ایسپکٹ ریشو 18:9 (سکرین ٹو باڈی ریشو 76 فیصد ) ہے۔اس میں میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 8321 چپ سیٹ ، جس میں پرانا کورٹیکس -اے 7 کور کے ساتھ 1.3 گیگا پرٹز کواڈ کور سی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

فون میں 1 جی بی ریم،16 جی بی انٹرنل سٹوریج، 8 میگا پکسل آٹو فوکس رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔ فون کی پیمائش161 x 76 x 7.9 ملی میٹر اور وزن 169گرام ہے۔ اس میں ڈوئل سم فنکشن اوروائی فائی 802.11n(802.11ac نہیں ہے)، بلوٹوتھ 4.2، جی پی ایس اور ایل ٹی ای بھی ہے۔ اسے سیاہ، نیلے اور سنہرے رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اٹلی میں بغیر سم کے اس فون کی قیمت 129.99 یورو ہے۔ دوسرے یورپی ممالک میں بھی اس کی تقریباً یہی قیمت ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-19

More Technology Articles