And another one - the Asus Zenfone 4 Selfie Lite is official

And Another One - The Asus Zenfone 4 Selfie Lite Is Official

اسوس نے ایک اور فون اسوس زین فون 4 سیلفی لائٹ بھی لانچ کردیا

اسوس نے زین فون 4 کی لائن اپ میں ایک نئے فون ”زین فون 4 سیلفی لائٹ “کا اضافہ کر دیا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، یہ ایک سیلفی فوکسڈ فون ہے۔سیلفی کے حوالے سے اسوس کے پہلے بھی فون میں ہیں ، جن میں زین فون 4 سیلفیز، ZD553KL، ZB553KL اور زین فون 4 سیلفی پرو شامل ہیں۔
نئے فون کا اندراج اسوس کی فلپائن ویب سائٹ پر ہے۔ سیلفی لائٹ کا بہت سا ہارڈ وئیر ZB553KL سے ملتا جلتا ہے۔

اس میں بھی سیلفی کے لیے ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل f/2.0 کیمرہ ہے اور رئیر پر بھی 13 میگا پکسل کا دوسرا کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

زین فون 4 سیلفی لائٹ کا ڈسپلے 5.5 انچ ہے۔ زین فون 4 سیلفی لائٹ کے نام میں لائٹ غالبا اس کے چپ سیٹ کی وجہ سے ہے۔ اس میں کواڈ کور کورٹیکس-اے 53 سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ ہے۔اسوس کے دوسرے سیلفی فونز میں اس سے بہتر چپ سیٹ تھے۔ دوسرا اس میں ریم بھی کم کر کے 2 جی بی کی گئی ہے۔ یہ 16 جی بی یا 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
زین فون 4 سیلفی لائٹ کی پیمائش 155.7 x 75.9 x 7.9ملی میٹر ہے۔ اس میں 3000ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا اسوس کا ZenUI انسٹال ہے۔
فلپائن میں اس فون کی قیمت 156 ڈالر سے 176 ڈالر کے درمیان ہے۔

And another one - the Asus Zenfone 4 Selfie Lite is official
تاریخ اشاعت: 2017-10-09

More Technology Articles